ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے رینجرزکی جانب سے ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم کے کارکن سیدعبدالنویدشہیدکے چھوٹے بھائی سے فون پر تعزیت کی
جن ظالموں نے میرے بے گناہ ساتھی کو تشددکرکے شہیدکیاوہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 16 اکتوبر 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے رینجرزکی جانب سے ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم کے کارکن سیدعبدالنویدشہیدکے چھوٹے بھائی سے فون پر تعزیت کی ۔جناب الطاف حسین نے عبدالنویدشہید کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جن ظالموں نے میرے بے گناہ ساتھی کوبلاجوازگرفتارکرکے غائب کیااورسرکاری حراست میں رکھ کرتشددکرکے شہیدکیاوہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے نویدشہیدکے چھوٹے بھائی سے کہاکہ میں اورمیرے تمام ساتھی آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ نوید شہید کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اورتمام سوگواروں کوصبرجمیل عطاکرے۔