Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکن سیدعبدالنوید کا ماورائے عدالت کراچی میں جاری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کاتسلسل ہے۔کنوینرایم کیوایم ندیم نصرت


ایم کیوایم کے کارکن سیدعبدالنوید کا ماورائے عدالت کراچی میں جاری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کاتسلسل ہے۔ ندیم نصرت
 Posted on: 10/16/2016
ایم کیوایم کے کارکن سیدعبدالنوید کا ماورائے عدالت کراچی میں جاری انسانی حقوق کی بدترین
خلاف ورزیوں کاتسلسل ہے۔کنوینرایم کیوایم ندیم نصرت
سیدعبدالنوید کو31 جنوری 2015ء کو رینجرز نے گھرسے گرفتارکیاتھا ، اہل خانہ نے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی تھی 
سیدنوید کو مجید کالونی میں واقع 82 ونگ بھٹائی رینجرز کے سیل میں رکھاگیاتھا، نویدشہیدکوکسی عدالت کے روبروپیش نہیں کیاگیا
سیدنویدکو ایک سال8 ماہ تک حراست میں رکھنے کے بعدانکی تشددزدہ لاش ٹھٹھہ کے دوردرازعلاقے میں پھینک دی گئی
2013ء سے جاری آپریشن کے دوران پولیس اوررینجرزکے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کا یہ 67 واں ماورائے عدالت قتل ہے
Kill and dump پالیسی کے تحت ایم کیوایم کے کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کرکے انکی لاشیں پھینکی جارہی ہیں۔ندیم نصرت
کراچی میں مہاجرعوام پر جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں وہ مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے مظالم سے کسی بھی طرح کم نہیں ہیں۔ندیم نصرت
کراچی میں ماورائے عدالت ، دوران حراست تشدد ، جعلی مقابلوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں میں اضافہ ہورہاہے ۔ندیم نصرت
جنرل راحیل شریف نے ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کااعلان کیاتھالیکن انکے اہل خانہ
کو آج تک انصاف نہ ملا۔ ندیم نصرت
سیدعبدالنویدشہیدکے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائے ،اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ ندیم نصرت
نویدشہید کے ماورائے عدالت قتل کاازخودنوٹس لیاجائے ۔کنوینر ندیم نصر ت کی چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انورظہیرجمالی سے ا پیل 

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے ایم کیوایم کے کارکن سیدعبدالنویدکے ماورائے عدالت قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ سیدعبدالنوید کو31 جنوری 2015ء کو رینجرزکے اہلکاروں نے کورنگی میں ان کے گھرسے اہل خانہ کے سامنے گرفتارکیاتھا۔ ان کی گرفتاری کے خلاف سیدعبدالنویدکے اہل خانہ نے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی تھی جس کانمبر890/15 ہے ۔ ان کے گھروالے رینجرزکے ہیڈکوارٹراوردیگر دفاتر کے چکرلگاتے رہے ،لیکن ان کے بارے میں کچھ نہیں بتایاگیاجبکہ سیدنوید رینجرز کی حراست میں ہی تھے ۔ایک مصدقہ اطلاع کے مطابق سیدنوید کو مجید کالونی میں واقع 82 ونگ بھٹائی رینجرز کے سیل میں رکھاگیاتھا۔ رینجرزکی جانب سے نویدشہیدکوکسی عدالت کے روبروپیش نہیں کیاگیا اور ایک سال8 ماہ تک حراست میں رکھنے اوربہیمانہ تشددکانشانہ بنانے کے بعدان کی تشددزدہ لاش ٹھٹھہ کے قریب 30ستمبر 2016ء کوپھینک دی گئی ۔ لاش ایدھی سینٹرکے حوالے تھی اورنویدکی شہادت کی اطلاع گزشتہ روز ان کے اہل خانہ کوایدھی سینٹرکے ذریعے ملی۔ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت نے سید عبدالنوید کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ 2013ء سے ایم کیوایم کے خلاف جاری حالیہ 
آپریشن کے دوران اب تک ایم کیوایم کے 66کارکن پولیس اوررینجرزکے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کئے جاچکے ہیں اور یہ 67 واں ماورائے عدالت قتل ہے۔Kill and dump پالیسی کے تحت ایم کیوایم کے کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کرکے انکی لاشیں ویرانوں اوردوردرازعلاقوں میں پھینکی جارہی ہیں۔اس سے قبل بھی رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے زیرحراست کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کرکے ان کی تشددزدہ لاشیں نوری آباداورکراچی سے باہر دوردرازعلاقوں میں پھینکی جاچکی ہیں اوراب سیدعبدالنویدشہیدکی لاش بھی ٹھٹھہ کے دوردرازعلاقے انگرتھانے کی حدودمیں پھینک دی گئی۔اس واقعہ سے ایم کیوایم کے دیگرلاپتہ کارکنوں کی زندگیاں بھی شدیدخطرے میں ہیں۔خدشہ ہے کہ کہیں انہیں بھی اسی طرح ماورائے عدالت قتل نہ کردیاجائے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ سیدعبدالنوید کا ماورائے عدالت کراچی میں جاری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کاتسلسل ہے اوریہ واقعہ اس بات کاثبوت ہے کہ اس آپریشن کامقصد صرف اورصرف ایم کیوایم کوختم کرنا،ایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے مٹانا اورمہاجروں کے حقوق کی جدوجہد کوکچلناہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ہم مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے ماورائے عدالت قتل کے واقعات اوردیگر مظالم پر توبہت احتجاج کرتے ہیں لیکن کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کاجس طرح ماورائے عدالت قتل کیا جارہاہے ، انہیں گرفتارکرکے سرکاری ٹارچرسیلوں میں جس قسم کابہیمانہ تشددکیاجارہاہے،ایم کیوایم کے کارکنوں اورمہاجرعوام پر جس طرح کے مظالم ڈھائے جارہے ہیں وہ مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے مظالم سے کسی بھی طرح کم نہیں ہیں۔کراچی میں ماورائے عدالت قتل ، دوران حراست تشدد ، جعلی مقابلوں میں قتل اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں میں بدستور اضافہ ہورہاہے جس پر انسانی حقوق کے ادارے مسلسل آوازبلندکررہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ملک میں کوئی سننے والااورانصاف فراہم کرنے والانہیں۔ندیم نصرت نے کہاکہ 3مئی 2016ء کوبھی ایم کیوایم کے سینئرکارکن آفتاب احمدکو گرفتاری کے بعد رینجرزکے اہلکاروں نے جس بہیمانہ تشددکانشانہ بناکرماورائے عدالت قتل کیا،اس پرپوری دنیامیں آوازبلندہوئی، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اس کی تحقیقات کاحکم دیاتھااوریہ اعلان کیاتھاکہ آفتاب احمدکے اہل خانہ کوانصاف فراہم کیاجائے گالیکن ان کے اہل خانہ آج تک انصاف کے منتظرہیں۔اگر آفتاب احمدکے ماورائے عدالت قتل میں ملوث اہلکاروں کوگرفتارکرکے سزادیدی جاتی توسیدنویدکاماورائے عدالت قتل نہ ہوتا۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم نوازشریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکن سیدعبدالنویدشہیدکے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائے اورماورائے عدالت قتل میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کیاجائے ۔ ندیم نصرت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب انورظہیرجمالی سے بھی ا پیل کی کہ سیدعبدالنویدشہید کے ماورائے عدالت قتل کاازخودنوٹس لیاجائے ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ ماورائے عدالت قتل اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں پر صدائے احتجاج بلندکریں۔ 
*****

7/19/2024 2:43:25 AM