Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اللہ تعالیٰ نے دشمنوں کی تمام ترسازشوں اورکوششوں کے باوجود مجھے ایک بارپھرسرخرو کیا۔الطاف حسین


اللہ تعالیٰ نے دشمنوں کی تمام ترسازشوں اورکوششوں کے باوجود مجھے ایک بارپھرسرخرو کیا۔الطاف حسین
 Posted on: 10/14/2016
اللہ تعالیٰ نے دشمنوں کی تمام ترسازشوں اورکوششوں کے باوجود مجھے ایک بارپھرسرخرو کیا۔الطاف حسین
ایم کیوایم دشمن عناصر نے خودساختہ اورجھوٹی رپورٹس برطانیہ بھیج کر مجھے مجرم ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن میں ڈٹارہا
اللہ کاکرم ہے کہ کل میٹروپولیٹن پولیس اورکراؤن پروسیکیوشن سروس نے میرے خلاف منی لانڈرنگ کیس کوختم کردیا 
جولوگ آزمائش کے اس دورمیں ثابت قدم رہیں گے اللہ تعالیٰ انہیں عزت وسرخروئی عطاکرے گا
آزمائش کے وقت میں اپنے قائد کا ساتھ دینے پر اپنی ایک ایک ماں اوربہن بیٹی کودل سے خراج تحسین پیش کرتاہوں
میرے شہیدوں کاخون ضروررنگ لائے گا،کراچی میں خواتین کارکنوں سے فون پر گفتگو

لندن ۔۔۔ 14 اکتوبر 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم دشمن عناصر نے میرے خلاف طرح طرح کی خودساختہ اورجھوٹی رپورٹس برطانیہ میں بھیج کر مجھے مجرم ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن میں ڈٹارہا، اللہ کاکرم ہے کہ کل برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس اورکراؤن پروسیکیوشن سروس نے میرے خلاف منی لانڈرنگ کیس کوختم کردیا، اللہ تعالیٰ نے دشمنوں کی تمام ترسازشوں اورکوششوں کے باوجود مجھے ایک بارپھرسرخرو کیا۔انہوں نے یہ بات کراچی میں خواتین کارکنوں سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر تمام خواتین کارکنوں نے جناب الطاف حسین کومنی لانڈرنگ کیس ختم ہونے پر دلی مبارکبادپیش کی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم نے محروم ومظلوم کے حقوق کیلئے آوازبلند کی تو ایم کیوایم کوکچلنے کیلئے آپریشن شروع کردیاگیاجس کے دوران ہمارے بے شمار ساتھیوں کوگرفتارکرکے ماورائے عدالت قتل کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ جب پولیس اوررینجرز والے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوانکے والدین ، بہن بھائیوں کے سامنے گرفتارکرکے لے جایاجائے اورحراست میں تشدد کرکے ان کوماورائے عدالت قتل کردیاجائے اوران کی لاشیں ویرانوں میں پھینک دی جائیں تویہ عمل کس آئین وقانون کے تحت کیاگیا؟ ایساکرنے والے سرکاری اہلکاروں کوکیاسزادی گئی؟ کیاہمارے آباؤاجداد نے پاکستان اسی لئے بنایاتھاکہ ان کی اولادوں کے ساتھ ایساظلم کیا جائے ؟انہوں نے کہاکہ اپنے ساتھیوں کی لاشیں دیکھ دیکھ کرمیرے ضبط اور برداشت کا دامن ٹوٹ گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس ظلم کوظلم کوکہناغلط ہے یااس پر خاموش رہناغلط ہے؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تحریکوں میں آزمائشیں اورمشکلات آتی ہیں اورلیکن مجھے یقین تھاکہ میری سچی مائیں بہنیں جن کے ساتھ میراسچاپیارہے وہ آزمائش اور مشکلات کے وقت میراساتھ نہیں چھوڑیں گی اورمجھے خوشی ہے کہ وہ آزمائش کے وقت میں بھی اپنے قائد کے ساتھ ہیں جس پر میں اپنی ایک ایک ماں اوربہن بیٹی کودل سے خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ اس موقع پر تمام خواتین نے فرداًفرداًجناب الطا ف حسین سے گفتگو کی اورانہیں یقین دلایاکہ وہ ماضی کی طرح تمام ترآزمائشوں کے باوجود قائدتحریک کے ساتھ ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میرے شہیدوں کاخون ضروررنگ لائے گا اورجولوگ بھی آزمائش کے اس دورمیں ثابت قدم رہیں گے اللہ تعالیٰ انہیں عزت وسرخروئی عطاکرے گا۔ 

7/19/2024 2:34:53 AM