Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ اورسیز یونٹوں کے دنیا بھر میں موجود ذمہ داران کا ٹیلیفونک اجلاس


متحدہ قومی موومنٹ اورسیز یونٹوں کے دنیا بھر میں موجود ذمہ داران کا ٹیلیفونک اجلاس
 Posted on: 10/8/2016
اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
حکومت پاکستان کی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصویر اور تقریرنشر کرنے پر پابندی کی سخت الفاظ میں مذمت
نہتے کشمیریوں کے ساتھ ساتھ سندھ کے شہری علاقوں بالخصوص کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار
مہاجروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے نسل پرستانہ اور مجرمانہ طرز عمل کے خلاف دنیا بھر میں آواز احتجاج بلند کرنے کا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ اورسیز یونٹوں کے دنیا بھر میں موجود ذمہ داران کا ایک ٹیلیفونک اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ اس بات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا کہ حکومت پاکستان نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصویر اور تقریرحتیٰ کہ بیان تک نشر نہ کرنے کا فیصلہ برقرار کررکھاہواہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کھلا آمرانہ فیصلہ قرار دیا گیا۔ اجلاس میں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کے ساتھ ساتھ سندھ کے شہری علاقوں بالخصوص کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ شرکائے اجلاس نے مہاجروں کی نمائندہ جماعت متحدہ قومی موومنٹ کی سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ ریاستی پابندی کو ناصرف ملکی آئین و قانون بلکہ بین الاقوامی جمہوری قدروں اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قراردیتے ہوئے مہاجروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے نسل پرستانہ اور مجرمانہ طرز عمل کے خلاف دنیا بھر میں آواز احتجاج بلند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔أ*****

7/19/2024 2:32:30 AM