Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین سے لاتعلقی کا اظہار کرنے والے اپنے معافی نامے جمع کراکربانی تحریک سے آ ملیں، ندیم نصرت


قائد تحریک الطاف حسین سے لاتعلقی کا اظہار کرنے والے اپنے معافی نامے جمع کراکربانی تحریک سے آ ملیں، ندیم نصرت
 Posted on: 10/1/2016
ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں ، منتخب ارکان سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی ، ذمہ داران اورکارکنان سے کنوینر ایم کیوایم کی آخری مرتبہ یہ اپیل 
اپنی غلطیوں کی اصلاح کرلیں اور قائد تحریک الطاف حسین کے قافلے میں واپس آجائیں، ندیم نصرت
جو بھی اپنی اصلاح کا زرہ برابر بھی ارادہ رکھتا ہے وہ ایسی جگہوں پر ہرگزحاضریاں لگانے سے گریز کرے جہاں 
قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف باتیں کی جاتی ہیں، ندیم نصرت
مجھے یا لندن میں رابطہ کمیٹی کے دیگر وفادار اراکین کو اپنے پیغام اور خیالات سے ضرور آگاہ کریں، ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کنوینر ندیم نصرت نے کہاہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سے لاتعلقی کا اظہار کرنے والے اپنے معافی نامے جمع کراکر بانی تحریک جناب الطاف حسین سے آملیں ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ میں، ایم کیوایم کے کارکنوں کے منتخب کردہ اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے توثیق یافتہ کنوینر کی حیثیت سے تمام رہنماؤں ، منتخب ارکان سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی ، ذمہ داران اورکارکنان سے آخری مرتبہ یہ اپیل کررہا ہوں کہ وہ اپنی غلطیوں کی اصلاح کرلیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے قافلے میں واپس آجائیں ۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی وجہ سے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے لاتعلقی کے اظہار پر شرمندہ ہونے والے اپنے معافی نامے جمع کراکر بانی تحریک جناب الطاف حسین سے آملیں اور اسٹیبلشمنٹ کے خوف ،جبراور دھونس ودھمکی کا شکار ہوکر ایسی تحریک سے خود کو علیحدہ نہ کریں جس میں مہاجرقوم کی ماں ، بہن ، بیٹیوں ، بزرگوں اور 20 ہزار سے زائد شہداء کی قربانیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت کنوینر ،قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جو تعلیمات میں نے سنیں اور سمجھیں اس کے مطابق میرا فرض ہے کہ میں ایک ایک ساتھی تک یہ تمام باتیں پہنچاؤں تاکہ جو بھی اپنی اصلاح کا زرہ برابر بھی ارادہ رکھتا ہو وہ تحریک کے خلاف عمل کرنے والوں کا حصہ بن کر اپنی عاقبت ہرگز خراب نہ کرے اورایسی جگہوں پرحاضریاں لگانے سے گریز کرے جہاں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف باتیں کی جاتی ہیں ۔ ندیم نصرت نے تمام رہنماؤں ، منتخب نمائندگان ،ذمہ داران اورکارکنان سے کہاکہ وہ محفوظ طریقہ اختیارکرکے مجھے یا لندن میں رابطہ کمیٹی کے دیگر وفادار اراکین کوجو رات دن یہاں کام کررہے ہیں، اپنے پیغام اور خیالات سے ضرور آگاہ کریں۔

*****

7/19/2024 2:24:08 AM