Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
سانحہ 30 ستمبر حیدرآباد کے شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، بانی وقائد الطاف حسین
Posted on: 9/29/2016
30 ستمبر، پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن کی حیثیت سے یادرکھا جائے گا، الطاف حسین
مسلح دہشت گردوں نے حیدرآباد میں دوسوسے زائدمہاجروں کو خاک وخون میں نہلایا درجنوں زخمی کردیئے
سانحہ حیدرآبادکے مرکزی کردار نام نہاد قوم پرست قادرمگسی اور جانو آرائیں آج بھی کھلے عام گھو م رہے ہیں، الطاف حسین
کراچی اور حیدرآبادکے بے گناہ مہاجروں کو انصاف دلانے کیلئے کوئی صدائے احتجاج بلند نہیں کرتا، الطاف حسین
تحریک کے پرخلوص اور پرعزم کارکنان شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، الطاف حسین
سانحہ حیدرآباد 30 ستمبر1988ء کے شہداء کی 28 ویں برسی کے موقع پربیان
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی تمام ترکامیابیاں حق پرست شہداء کی قربانیاں کی بدولت ہیں اور تحریک کے پرخلوص اور پرعزم کارکنان شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ سانحہ حیدرآباد 30 ستمبر1988ء کے شہداء کی 28 ویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں جناب الطاف حسین نے تمام حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ30 ستمبر، پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن کی حیثیت سے یادرکھا جائے گا۔ آج سے 28 برس قبل موٹرسائیکل اور کارسوار مسلح دہشت گردوں نے سرکاری سرپرستی میں دن دیہاڑے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں200 سے زائد مہاجربزرگوں، خواتین ، نوجوانوں اوربچوں کو گولیوں کا نشانہ بناکر خاک وخون میں نہلادیا، درجنوں شدیدزخمی کردیئے اوردہشت گرد یہ خونی کارروائی کرکے آسانی سے فرارہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ مسلح دہشت گرد تین گھنٹے تک کھلے عام آگ اور خون کی ہولی کھیلتے رہے لیکن سفاک دہشت گردوں کو روکنے والاکوئی نہیں تھا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ 28 سال گزرجانے کے باوجود سانحہ حیدرآباد کے شہداء کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایاگیا ، سانحہ حیدرآبادکے مرکزی کردار نام نہاد قوم پرست قادرمگسی اور جانو آرائیں آج بھی کھلے عام گھو م رہے ہیں اورآج بھی کراچی اور حیدرآبادکے بے گناہ مہاجروں کو انصاف دلانے کیلئے کوئی صدائے احتجاج بلند نہیں کرتا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سانحہ30 ستمبر، حیدرآباد کے شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور تحریک کے پرخلوص اور پرعزم کارکنان شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بزرگوں اورکارکنوں سے کہاکہ وہ حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سانحہ حیدرآباد 30 ستمبرسمیت تحریک کے تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے ، انہیں اپنی جواررحمت میں اعلیٰ ترین مقام عطا کرے ،سوگواران کو صبرجمیل عطا کرکے اور حق پرست شہداء کی قربانیوں کے صدقے ایم کیوایم کے حق پرستانہ مشن ومقصد کو کامیابی سے ہمکنارکرے ۔ (آمین)
*****
8/12/2026 5:33:41 PM
پاکستان میں جھوٹ، مکروفریب، منافقت، چوری چکاری، بے ایمانی،دھوکہ بازی
...
12 Aug 2026
کراچی کو پیپلزپارٹی کے وڈیروں نے اپنی لوٹ ماراورغنڈہ گردی کا اڈہ بنالی
...
12 Aug 2026
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سفاکی سے قتل کئے گئے کراچی
...
11 Aug 2026
صوبوں کی بات پر دریائے سندھ کومہاجروں کے خون سے سرخ کرنے کی دھمکیاں د
...
09 Aug 2026
اگر سندھ تقسیم ہواتوسندھ میں خون کی ندیاں بہیں گی۔ میں دھمکیاں دینے وا
...
08 Aug 2026
79 سال میں ہم آج تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ ملک میں کمیونزم، سوشلزم، ب
...
08 Aug 2026
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ اورادریس عل
...
06 Aug 2026
حکومت پاکستان کی جانب سے آزادکشمیرالیکشن کی صحیح رپورٹنگ کرنے والے ص
...
05 Aug 2026
کشمیرکا کونہ کونہ لہو لہو ہے لیکن حکومت کواس کی کوئی پرواہ نہیں ہے
...
04 Aug 2026
ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے لوگوں کا مطالبہ بالکل درست ہے۔ ا
...
03 Aug 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us