Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ذمہ داران وکارکنان کے گھروں پرپولیس اوررینجرز کے مسلسل چھاپے اورگرفتاریاں قابل مذمت ہیں ، ندیم نصرت
Posted on: 9/23/2016
رینجرز اور پولیس نے غیرقانونی چھاپے مارکر متعدد ذمہ داران اورکارکنان کو گرفتارکرلیا، ندیم نصرت
ماورائے عدالت قتل کیے گئے کارکنان کے اہل خانہ کو انصاف فراہم نہیں کیاجارہا، ندیم نصرت
ایم کیوایم کے 135 لاپتہ کارکنان کی بحفاظت واپسی یقینی نہیں بنائی جارہی ہے
وزیراعظم ، وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ غیرقانونی چھاپوں گرفتاریوں اوردفاترمسمار کرنے کا نوٹس لیں، ندیم نصرت
انسانی حقوق کی تنظیمیں کارکنان کی مسلسل گرفتاریوں اور دفاترمسمارکرنے کے خلاف آواز بلند کریں، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے بے گناہ ذمہ داران وکارکنان کے گھروں پر مسلسل چھاپوں ، گرفتاریوں اور دفاترمسمار کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور ان غیرقانونی کارروائیوں کو ایم کیوایم کوختم کرنے کی سازشوں کا حصہ قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ گزشتہ روز بھی رینجرز اور پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے ذمہ داران اورکارکنان کے گھروں پر غیرقانونی چھاپے مارے ، گھروں میں موجود اہل خانہ سے بدتمیزی کی اور متعدد ذمہ داران اورکارکنان کو گرفتارکرلیا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایک جانب ماورائے عدالت قتل کیے گئے کارکنان کے اہل خانہ کو انصاف فراہم نہیں کیاجارہا اور135لاپتہ کارکنان کی بحفاظت واپسی یقینی نہیں بنائی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کے گھروں پر چھاپوں،گرفتاریوں اورایم کیوایم کے دفاترمسمار کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ غیرقانونی چھاپوں اورگرفتاریوں سے ایم کیوایم کے پرعزم اورثابت قدم کارکنان کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے اور نہ ہی انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین سے دورکیاجاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ، مہاجروں کے حقوق کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ، غیرقانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اورظلم وجبر کے باوجود ایم کیوایم کے پرعزم کارکنان ، مہاجرقوم کے حقوق کی جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ندیم نصرت نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اوروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ ذمہ داروں اورکارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اورگرفتاریوں کا فوری نوٹس لیاجائے اور ایم کیوایم کے دفاترمسمار کرنے کا سلسلہ بند کرایاجائے۔ندیم نصرت نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ ایم کیوایم کے کارکنان کی مسلسل گرفتاریوں اور دفاترمسمار کرنے کے واقعات کا نوٹس لیاجائے اور اس کے خلاف آواز بلند کی جائے۔
*****
11/9/2025 6:06:12 PM
کراچی کے تعلیمی بورڈز میں دیہی سندھ سے افسران کی خلافِ قانون تقرریاں
...
04 Nov 2025
میں پاکستان کے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف ہو
...
04 Nov 2025
فرسودہ اورکرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد انگاروں پر چلنے اورطوفانوں سے کھیل
...
03 Nov 2025
پاکستان کے آرمی چیف ،تمام کورکمانڈرز اورآپریشنل کمانڈرز سمیت تمام لیف
...
02 Nov 2025
اسٹیبلشمنٹ کے نام الطاف حسین کا اہم پیغام
...
01 Nov 2025
دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ، دونوں ممالک کو سچائی اور ایمانداری کے سا
...
01 Nov 2025
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہدا کوسلام
...
31 Oct 2025
ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہےجس نےغریب ومتوسط طبقہ کےتعلیم یافتہ افر
...
30 Oct 2025
یہ کیسا پاکستان ہے؟
...
29 Oct 2025
اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی فوج کو غزہ بھیجا جارہا ہے۔
...
29 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us