واضح اوردوٹوک الفاظ میں کہتے ہیں کہ ڈاکٹرعامرلیاقت کوملنے والی دھمکیوں سے قائدتحریک الطاف حسین
یاایم کیوایم کاکوئی تعلق نہیں ہے ۔ندیم نصرت
ہم ڈاکٹرعامرلیاقت کوملنے والی دھمکیوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ندیم نصرت
وفاقی وصوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈاکٹرعامرلیاقت کوفوری طورپر سیکوریٹی فراہم کی جائے۔ندیم نصرت
ڈاکٹر عامرلیاقت کودھمکیاں دینے والوں کوگرفتارکرکے ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے ۔ ندیم نصرت
نامعلوم نمبروں سے موصول ہونے والی فون کالز کی بنیادپرایم کیوایم اورجناب الطاف حسین پرالزام لگانا
افسوسناک ہے۔ندیم نصرت
لندن۔۔۔ 25اگست2016ء
ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت نے ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کوفون پر ملنے والی مبینہ دھمکیوں پرسخت تشویش کااظہارکیاہے اورواضح اوردوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ان مبینہ دھمکیوں سے قائدتحریک الطاف حسین یاایم کیوایم کاکوئی تعلق نہیں ہے ۔ ہم ان دھمکیوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں اوروفاقی وصوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈاکٹرعامرلیاقت کوفوری طورپر سیکوریٹی فراہم کی جائے اور عامرلیاقت کودھمکیاں دینے والوں کوگرفتارکرکے ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ نامعلوم نمبروں سے موصول ہونے والی فون کالزکی بنیادپرایم کیوایم اورجناب الطاف حسین پر الزام لگانا افسوسناک ہے۔