نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیب کے بھائی طاہر طیب کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی:21؍ اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیب کے بھائی طاہر طیب کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے طاہر طیب مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ طاہر طیب مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطا کرے