تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے والے رابطہ کمیٹی کے رکن ذاکرحسین کے گھربیٹی کی ولادت
قائد تحریک الطاف حسین کی ذاکرحسین اوران کی اہلیہ کو بیٹی کی ولادت پردلی مبارکباد
اللہ تعالیٰ ،بچی کی ولادت کوماں باپ اورتحریک کیلئے نیک شگون اورمبارک ثابت کرے، الطاف حسین
لندن۔۔۔20، اگست2016ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی پریس کلب کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے والے رابطہ کمیٹی کے رکن ذاکرحسین کو بیٹی کی ولادت پردلی مبارکباد پیش کی ۔ اتوار کی شب بھوک ہڑتالی کیمپ میں گفتگو کے دوران جناب الطاف حسین کو بتایاگیا کہ رابطہ کمیٹی کے رکن ذاکرحسین ایم کیوایم اورمہاجروں پرڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال میں شریک ہیں اورآج ان کے گھرصاحبزادی کی ولادت ہوئی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ذاکرحسین اوران کی اہلیہ کو صاحبزادی کی ولادت پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بچی کو صحت وتندرستی عطافرمائے اور بچی کی ولادت کوماں باپ اورتحریک کیلئے نیک شگون اور مبارک ثابت کرے