Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر "تادم مرگ بھوک ہڑتال" کی حمایت اور اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیو ایم امریکہ کے تحت مورخہ 21 اگست 2016ء بروز اتوار کو واشنگٹن ڈی سی میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا


ایم کیوایم کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر "تادم مرگ بھوک ہڑتال" کی حمایت اور اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیو ایم امریکہ کے تحت مورخہ 21 اگست 2016ء بروز اتوار کو واشنگٹن ڈی سی میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا
 Posted on: 8/20/2016
ایم کیوایم کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر "تادم مرگ بھوک ہڑتال" کی حمایت اور اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیو ایم امریکہ کے تحت مورخہ 21 اگست 2016ء بروز اتوار کو واشنگٹن ڈی سی میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا 
70 سالوں سے جاری مہاجروں کا سیاسی، معاشی، سماجی استحصال و جسمانی قتل عام، کارکنان کی ماورائے عدالت قتال سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، متین یوسف 
رینجرز کی جانب سے متعصبانہ مہاجر کُش آپریشن میں کارکنان کے گھروں اور دفاتر پر غیر قانونی چھاپوں، گرفتاریوں،کارکنان کی جبری گمشدگیوں، کا فوری نوٹس لیا جائے، متین یوسف 
اداروں،انصاف کی عدالتوں، اسٹبلشمنٹ، آرمی چیف، وزیر اعظم و صدر سمیت کسی نے مہاجروں کی فریادوں پر کان نہیں دھرے۔ اقتدار پر قابض حلقے مہاجر دشمنی میں ایک ہیں ، آئین اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کے دشمنوں کا کردار ادا کر رہے ہیں
ایم کیو ایم بانیان پاکستان کی اولادوں کی محب وطن جماعت ہے۔ ۷۰ برسوں کے ظلم وستم اور ذیادتیوں کے باعث مہاجروں میں احساس محرومی ، بے حسی اور بے گانگی اپنی انتہائی حدوں کو چھو رہی ہے
سوشل میڈیا پر گردش کرتے پیغامات شدید احساس عدم تحفظ اور مہاجر نوجوانوں کی بدلتی سوچ کی غماز ہے۔ اب بھی وقت ہے کے مقتدر حلقے اپنی آئین اور پاکستان کی استحکام و سلامتی کے خلاف پالیسیوں پر نظر ثانی کرکے محب وطن مہاجروں اور انکے مینڈیٹ کو تسلیم کریں۔ ایم کیو ایم امریکہ
واشنگٹن ڈی سی:20؍ اگست2016ء 
ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتال کی حمایت اور یکجہتی کیلئے ایم کیو ایم امریکہ کے تحت مورخہ 21؍ اگست 2016ء بروز اتوار واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا ۔ پاکستان میں جاری گزشتہ 70 سالوں سے جاری مہاجر قوم کی سیاسی، معاشی، استحصال، متعدد ریاستی آپریشنوں کی آڑ میں انکے جسمانی قتل عام ، کراچی و شہری سندھ میں رینجرز کی جانب سے گزشتہ تین سالوں سے جاری متعصبانہ مہاجر کرش اور نسل کُش آپریشن میں کارکنان کے گھروں پر ،دفاتر پر غیر آئنی و غیر قانونی چھاپوں، کارکنان کی گرفتاریوں، انکی جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتال سمیت جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین ترین مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف مورخہ 21؍ اگست 2016ء بروز اتوار کو پنسلوانیا اسٹریٹ وہائٹ ہاؤس واشنگٹن ڈی سی پر ایک بڑا مظاہرہ کرے گی۔ اس بات کا اعلان متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ایک اجلاس میں کئے جانے والے فیصلے کے بعد کیا۔
منعقدہ اجلاس میں پاکستان میں ۷۰ سالوں سے جاری مہاجروں کے سیاسی، معاشی، سماجی استحصال و جسمانی قتل عام، رینجرز کی جانب سے متعصبانہ مہاجر کُش آپریشن میں کارکنان کے گھروں اور دفاتر پر غیر قانونی چھاپوں، گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں، ماوارئے عدالت قتال سمیت انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں کی بھر پور مذمت کی گئی۔ سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے کہا کہ مہاجر پاکستان کے قیام سے پہلے بھی پاکستانی تھے اگر مہاجر قوم نہ ہوتی تو پاکستان کا قیام صرف خواب ہی رہتا۔ یہ پاکستان اور پاکستانیوں کی بد قسمتی ہے کہ قیام پاکستان کے ساتھ ہی ابن الوقتوں نے ہوا کا رخ پہچانتے ہوئے پہلے پاکستان مسلم لیگ اور اسکے بعد پورے پاکستان کے وسائل پر غاصبانہ قبضہ جما لیا۔ ایم کیو ایم بانیان پاکستان کی اولادوں کی محب وطن جماعت ہے کوئی ہمیں اگر پاکستان دشمن اور را کا ایجنٹ سمجھتا ہے تو ایسے عناصر کی اپنی حب الوطنی مشکوک ہے ۔انہوں نے کہا کہ جناح کا پاکستان درحقیقیت ایک ایسی ریاست تھا جہاں پاکستان کا ہر شہری اپنے بنیادی انسانی، معاشی، معاشرتی اور مذہبی عقائد میں آزاد اور محفوظ ہو تا ، مساوات کی بنیاد پر انہیں بحیثئت پاکستانی شہری تمام حقوق حاصل ہوتے مگر جناح کے اس پاکستان کو مقتدروں نے جس طرح پائمال کیا اسنے محب الوطن پاکستانیوں کے بیچ نفرت کو پروان چڑھا کر پہلے اسے دولخت کیا اور اب اپنے نذموم مقاصد کے حصول کیلئے باقی ماندہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کے درپے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور مہاجر اپنے جائز حقوق، اپنی شکایات کے ازالے اور درد کے درماں کیلئے در در پھرے ہیں۔ مگر اداروں،انصاف کی عدالتوں، اسٹبلشمنٹ، آرمی چیف، وزیر اعظم و صدر سمیت کسی نے مہاجروں کی فریادوں پر کان نہیں دھرے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ حقیقت اور پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ اقتدار پر قابض حلقے مہاجر دشمنی میں ایک ہیں ، آئین اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کے دشمنوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ۷۰ برسوں کے ظلم وستم اور ذیادتیوں کے باعث مہاجروں میں احساس محرومی ، بے حسی اور بے گانگی اپنی انتہائی حدوں کو چھو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرتے پیغامات شدید احساس عدم تحفظ اور مہاجر نوجوانوں کی بدلتی سوچ کا پتہ دے رہی ہے ۔ اب بھی وقت ہے کے مقتدر حلقے اپنی آئین اور پاکستان کی استحکام و سلامتی کے خلاف پالیسیوں پر نظر ثانی کرکے محب وطن مہاجروں اور انکے مینڈیٹ کو تسلیم کرکے اپنے گریبان میں جھانک کر اپنی آئنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے ملک و قوم کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی مقرر کردہ ذمہ دار یوں کو بطریق احسن ادا کریں مہاجرقوم کو جبراََ غدار قرار دینے کی بجائے حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو مقدم رکھتے ہوئے انکی بہترین صلاحیتوں کو پاکستان کے مفاد میں استعمال کریں۔

7/19/2024 4:20:44 AM