Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بابائے اردو مولوی عبد الحق مرحوم کی 55ویں برسی کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ اجلاس


بابائے اردو مولوی عبد الحق مرحوم کی 55ویں برسی کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ اجلاس
 Posted on: 8/16/2016
بابائے اردو مولوی عبد الحق مرحوم کی 55ویں برسی کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ اجلاس
اجلاس میں بابائے اردو مولوی عبد الحق مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا 
بابائے اردو مولوی عبدا لحق مرحوم کی اردو کیلئے بے مثال خدمات کو سراہنے پر مشتمل متفقہ قرار داد بھی اجلاس میں منظور کی گئی
صد افسوس کہ آج بانیان پاکستان کی اولادیں جو اردو زبان بولتی ہیں ان کے ساتھ ناانصافیوں اور زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے
کراچی ۔۔۔16، اگست2016ء
بابائے اردو مولوی عبد الحق مرحوم کی 55ویں برسی کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ اجلاس آج ہوا جس میں بابائے اردو مولوی عبد الحق مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اجلاس میں بابائے اردو مولوی عبدا لحق مرحوم کی اردو کیلئے بے مثال خدمات کو سراہنے پر مشتمل متفقہ قرار داد بھی منظور کی گئی ۔اجلاس میں کہا گیا کہ بابائے اردو مولوی عبد الحق مرحوم اردو کی ترویج و اشاعت کیلئے جامعہ عثمانیہ کا قیام عمل میں لائے اور اس کے ساتھ ہی الترجمہ بھی قائم کیا جس نے اردو زبان کو وہ مقام دلایا جس کی وہ حق دار تھی لیکن صد افسوس کہ آج بانیان پاکستان کی اولادیں جو اردو زبان بولتے ہیں ان کے ساتھ ناانصافیوں اور زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔اجلاس میں کہا گیا کہ ضرورت ااس بات کی ہے کہ اردو بولنے والوں کے ناانصافیوں ، حق تلفیوں اور زیادتیوں کا سلسلہ ختم کیاجائے اور تعصب اور نفرت کی بنیاد پر اردو بولنے والوں کو دیوار سے لگانے کا ملک دشمنی پر مبنی سلسلہ بند کیا جائے ۔ 

7/19/2024 4:31:59 AM