Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارکا ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور لائسنس یافتہ اسلحہ کے حوالہ سے لاعلمی تعجب خیز ہے، ندیم نصرت


وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارکا ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور لائسنس یافتہ اسلحہ کے حوالہ سے لاعلمی تعجب خیز ہے، ندیم نصرت
 Posted on: 8/15/2016
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارکا ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور لائسنس یافتہ اسلحہ کے حوالہ سے لاعلمی تعجب خیز ہے، ندیم نصرت
مہاجروں کے سیاسی، معاشی، تعلیمی اور جسمانی قتل عام کی تمام تر تفصیلات میڈیا کے ریکارڈ پر موجود ہیں، ندیم نصرت
ایم کیوایم کے نمائندوں نے وزیراعظم اوروفاقی وزراء سے ملاقاتیں کرکے انہیں ایک ایک تفصیل سے آگاہ کیا، ندیم نصرت
تمام تر واقعات کی تحریری تفصیلات پر مشتمل ایک فائل بھی وزیراعظم میاں نوازشریف کو دی گئی، ندیم نصرت
چوہدری نثارعلی کی لاعلمی، مظلوم مہاجروں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، ندیم نصرت
اگر وفاقی وزیرداخلہ، مہاجروں کو انصاف فراہم کرنے میں مخلص ہیں تو انہیں ماورائے عدالت قتل کیے گئے 62 کارکنان، 135 لاپتہ کارکنان اور ضبط شدہ لائسنس یافتہ اسلحہ کی فہرست دوبارہ فراہم کی جاسکتی ہے، ندیم نصرت
لندن۔۔۔15، اگست2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی جانب سے ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان، حراست کے دوران کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور لائسنس یافتہ اسلحہ کے حوالہ سے لاعلمی پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ گزشتہ تین برسوں سے ایم کیوایم کے خلاف ریاستی مظالم کا سلسلہ جاری ہے ،ان برسوں کے دوران مہاجروں کے سیاسی ، معاشی ، تعلیمی اور جسمانی قتل عام کی تمام ترتفصیلات میڈیا کے ریکارڈ پر موجود ہیں، اس کے علاوہ ایم کیوایم کے نمائندوں نے وزیراعظم میاں نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعدرفیق اور دیگر حکومتی نمائندوں سے متعدد ملاقاتیں کی تھیں جس کے دوران انہیں ایم کیوایم کے دفاتراور کارکنان کے گھروں پر غیرقانونی چھاپوں ، گرفتاریوں ، ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر چھاپوں کے دوران حق پرست ارکان اسمبلی کے لائسنس یافتہ اسلحہ ضبط کرنے ،گرفتارشدگان کی جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی ایک ایک تفصیل سے آگاہ کیاگیا اور تمام واقعات کی تحریری تفصیلات پر مشتمل فائل بھی وزیراعظم میاں نوازشریف کو دی گئی ۔ 
ندیم نصرت نے کہاکہ ان حقائق کے باوجود وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے فلورپر ان واقعات سے لاعلمی کا اظہار کرنا اور ان واقعات کی تفصیلات طلب کرنانہ صرف تعجب خیز ہے بلکہ ان کی لاعلمی مظلوم مہاجروں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے بھی مترادف ہے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ چوہدری نثار ایک ذمہ دار منصب پر فائز ہیں اور ایم کیوایم کے ساتھ ہونے والے مظالم پر ان کی جانب سے لاعلمی کا اظہار کرنا ان کے منصب کے قطعی مناسب نہیں ہے ۔اگر وفاقی وزیرداخلہ ، مہاجروں کو انصاف فراہم کرنے میں مخلص ہیں تو انہیں ماورائے عدالت قتل کیے گئے 62 کارکنان، 135 لاپتہ کارکنان اور ضبط شدہ لائسنس یافتہ اسلحہ کی فہرست دوبارہ فراہم کی جاسکتی ہے ۔

7/19/2024 4:31:05 AM