Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت کا سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے جراتمندانہ خیالات کا اظہار کرنے پر محمود اچکزئی، مولانا فضل الرحمن، مولانا اختر شیرانی، غلام احمد بلور اور میاں افتخار حسین کو زبردست خراج تحسین

 Posted on: 8/9/2016 1
ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت کا سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے جراتمندانہ خیالات کا اظہار کرنے پر محمود اچکزئی، مولانا فضل الرحمن، مولانا اختر شیرانی، غلام احمد بلور اور میاں افتخار حسین کو زبردست خراج تحسین
ان رہنماؤں نے جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ تاریکی میں روشنی کی مانند اور عوام کے دلوں کی آواز ہے۔ ندیم نصرت
عوام اپنے رہنماؤں سے یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ نازک وقت میں قوم کی صحیح رہنمائی کریں اور تمام تر نتائج کی پرواہ کئے بغیر حق اور سچ بات کریں۔ ندیم نصرت
حق اور سچائی بیان کرنے پر قائدتحریک الطاف حسین کی تقاریر، بیانات حتیٰ کہ تصویر تک پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ندیم نصرت
وفاقی حکومت، اسٹیبلشمنٹ، عسکری قیادت اور پیمرا میں سے اگر کسی میں ہمت ہے تو وہ محمود خان اچکزئی کی تقریر، تصویر اور آواز پر پابندی لگا کر دکھائے۔ ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 9 اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے جراتمندانہ خیالات کااظہارکرنے پر پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، مولانااخترشیرانی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں غلام احمدبلور اورمیاں افتخارحسین کو زبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ان رہنماؤں نے جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ تاریکی میں روشنی کی مانند اور عوام کے دلوں کی آواز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے رہنماؤں سے یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ نازک وقت میں قوم کی صحیح رہنمائی کریں اورتمام ترنتائج کی پرواہ کئے بغیرحق اورسچ بات کریں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ حق اورسچائی بیان کرنے پر قائدتحریک الطاف حسین کی تقاریر، بیانات، حتیٰ کہ تصویرتک پر پابندی لگادی گئی ہے لیکن پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے آج قومی اسمبلی میں اپنی تقریرمیں اسٹیبلشمنٹ اورسرکاری ایجنسیوں کے کردارکے بارے میں جس جرات وبیباکی سے اظہارخیال کیاہے اس پر وفاقی حکومت، اسٹیبلشمنٹ ، فوج ،عسکری قیادت اورپیمرامیں سے اگر کسی میں ہمت ہے تووہ محمود خان اچکزئی کی تقریر، تصویراورآوازپرپابندی لگاکردکھائے۔

7/19/2024 4:26:40 AM