Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز اور پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ایم کیوایم کے مزید کئی بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کرلیا


رینجرز اور پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ایم کیوایم کے مزید کئی بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کرلیا
 Posted on: 8/9/2016 1
رینجرز اور پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ایم کیوایم کے مزید کئی بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کرلیا
چھاپے شاہ فیصل ٹاؤن، گلستان جوہر، اورنگی ٹاؤن اور کورنگی ٹاؤن میں مارے گئے 
کورنگی میں ایک کارکن کے گھرپر نہ ملنے پر چھوٹے بھائی کو حراست میں لے لیا گیا، بہن کے ساتھ بدسلوکی کی گئی
کوئٹہ میں خودکش دھماکہ کرکے 100 سے زائد معصوم و بے گناہ افراد کو شہید و زخمی کرنے والے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے کے بجائے کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتار ی اس بات کوثابت کرتی ہے کہ آپریشن کامقصد صرف اورصرف ایم کیوایم کوکچلناہے۔رابطہ کمیٹی
رینجرز، پولیس اور سادہ لباس اہلکار وں کا دوران چھاپے خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا ناروا عمل انتہائی شرم ناک ہے، رابطہ کمیٹی
آپریشن کے نام پر آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی :9؍ اگست 2016
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز ، پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اورکارکنوں ،ہمدردوں اوران کے عزیزوں کی بلا جواز گرفتاریوں اورچھاپوں کے دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ایم کیوا یم شاہ فیصل ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن ، ،گلستان جوہر ٹاؤن اور کورنگی ٹاؤن میں سے پانچ کارکنان اورکورنگی ٹاؤن سے کارکن کے بھائی کو رینجرز ، پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے پیر کی شب ایم کیو ایم شاہ فیصل ٹاؤن یوسی 7کے کارکن ظفر عباس، یوسی 10کے کارکن وسیم احمد زیدی ، یوسی 11کے کارکن تیمور ، گلستان جوہر ، وارڈ 6کے جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر شہادت اللہ، اورنگی ٹاؤن یوسی 28کے کارکن عیسیٰ کو گھروں پر چھاپے مارکر گرفتار کیا ۔ علاوہ ازیں پولیس نے ایم کیوایم کورنگی ٹاؤن یوسی 25 کے کارکن عامر بیگ کے گھر پر نہ ملنے پر ان کے بھائی محمد عاصم بیگ کو گرفتارکیا۔سرکاری اہلکار وں نے عامربیگ کی ہمشیرہ کوبھی حراست میں لیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رینجرز ، پولیس اور سادہ لباس اہلکاردوران چھاپے کے دوران خواتین سے بدسلوکی کا ناروا عمل انتہائی شرمناک ہے جو چادر اور چاردیواری کے خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہری کے گھر بغیر سرچ وارنٹ اور لیڈر سرچر کے بغیر چھاپہ مارنا آئین قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ قانون اورآئین کی کس شق میں لکھا ہے کہ مطلوبہ شخص نہ ملنے پر اس کے بھائی اور یہاں تک اس کی بہن کو حراست میں لے لیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کوئٹہ میں ہائیکورٹ بارکے صدربلال کانسی کی ٹارگٹ کلنگ اوراسپتال میں خودکش دھماکہ کرکے 100سے زائد وکلاء ، صحافیوں اوردیگر معصوم وبے گناہ افرادکوشہیدوزخمی کرنے والے دہشت گردوں کوگرفتاراورکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے کے بجائے کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیاجارہاہے اورآپریشن کے نام پرآئین وقانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاری اس بات کوثابت کرتی ہے کہ کراچی میں آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیا جائے اورگرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے۔ 

7/19/2024 4:26:34 AM