Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سول اسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات میں بم دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت اوربلوچستان بار کے صدر بلال انورکاسی کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


سول اسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات میں بم دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت اوربلوچستان بار کے صدر بلال انورکاسی کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 8/8/2016 1
سول اسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات میں بم دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت اوربلوچستان بار کے صدر بلال انورکاسی کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
کوئٹہ میں دہشت گردی بڑی کاروائی ہے جو خفیہ ایجنسیوں کی کھلی ناکامی ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے اندرونی اور بیرونی طور پر ملکی مفاد کیلئے وسیع تراقدامات کرنا ناگزیر ہوچکا ہے ، رابطہ کمیٹی 
بم دھماکہ کے نتیجے میں آج نیوز کے کیمرہ مین سمیت متعدد افراد کی شہادت ،ڈان نیوز کے کیمرہ مین کے زخمی ہونے اور بلوچستان بار کے صدر بلال انورکاسی کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کاسوگواران سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار
کراچی ۔۔۔8، اگست2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سول اسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات میں بم دھماکہ اوربلوچستان بار کے صدر بلال انور کاسی کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکہ کے نتیجے میں آج نیوز کے کیمرہ مین کے شہید اور ڈان نیوز کے کیمرہ مین سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بلوچستان بار کے صدر بلال انور کے بہیمانہ قتل کے بعد ان کی میت سول اسپتال کوئٹہ لانے کے فوری بعد شعبہ حادثات میں بم دھماکہ کی مذموم کارروائی سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گرد ایک مرتبہ پھر کھل کر سرگرم ہوچکے ہیں اور ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے معصوم و بے گناہ عوام کو خاک و خون میں نہلا رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ کوئٹہ کے سول اسپتال میں بم دھماکہ ، بلوچستان بار کے صدر بلال انور کو نشانہ بنانا اور دھماکہ کے نتیجے میں آج نیوز کے کیمرہ مین کی ہلاکت اور ڈان نیوز کے کیمرہ مین سمیت متعدد افراد کا زخمی ہوجانا دہشت گردی کی بڑی کارروائی ہے اور خفیہ ایجنسیوں کی کھلی ناکامی ہے جسے تسلیم کرکے ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے اندرونی اور بیرونی طور پر ملکی مفاد کیلئے وسیع تر اقدامات کرنا ناگزیر ہوچکا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے بم دھماکہ کے نتیجے شہید ہونے والے تمام افراد کے سوگوار لواحقین ، بلوچستان بار کے صدر بلال انور اور آج نیوز کے کیمرہ مین کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ عتالیٰ شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ رابطہ کمیٹی نے ڈان نیوز کے کیمرہ مین سمیت دیگر زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے بھی اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی کی ۔ر ابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ کے سول اسپتال کے شعبہ حادثات میں بم دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد کی شہادت اور زخمی کرنے میں ملوث دہشت گردوں ، بلوچستان بار کے صدر بلال انور اور آج نیوز کے کیمرہ مین کے سفاک قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور حکومتی سطح پر بم دھماکوں اور دہشت گردی کے واقعات سے عوام کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر مثبت اور ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ 

7/19/2024 4:28:48 AM