ایم کیوایم بلتستان زون کے انچارج نور حسن کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
کراچی ۔۔۔ 07، اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم بلتستان زون کے انچارج نور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کریں۔ (آمین)