Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں انفرااسٹرکچرکوبہتربنانے کیلئے ڈھائی سو ارب روپے کاخصوصی پیکچ جاری کیاجائے۔ ندیم نصرت


کراچی میں انفرااسٹرکچرکوبہتربنانے کیلئے ڈھائی سو ارب روپے کاخصوصی پیکچ جاری کیاجائے۔ ندیم نصرت
 Posted on: 8/7/2016 1
کراچی میں انفرااسٹرکچرکوبہتربنانے کیلئے ڈھائی سو ارب روپے کاخصوصی پیکچ جاری کیاجائے۔ ندیم نصرت
کراچی اورحیدرآبادمیں ہونے والی تباہ کن صورتحال کی ذمہ دار متعصب صوبائی حکومت ہے 
حکومت سندھ نے بلدیاتی اداروں سے تمام اختیارات چھین لئے اور خودبھی شہری مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی ۔ندیم نصرت
حکمراں کراچی کے ندی نالوں کی صفائی تک کیلئے تیارنہیں ہیں اورنہ اس شہر کو پانی ، بجلی دینے کیلئے تیارہیں۔ندیم نصرت
حکومت نے برساتی نالوں کی صفائی ،کچرے کے ڈھیر وں کے خاتمہ، سڑکوں کی مرمت اور سیوریج کے نظام کی بہتری پر کوئی توجہ نہیں دی
نالوں کی صفائی کیلئے جاری کئے جانے والے کروڑوں روپے بھی حکومت کی کرپشن کی نذرہوگئے۔ندیم نصرت
حیدرآباد کی تباہ کن صورتحال پرفوری توجہ دی جائے ، نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کاکام ہنگامی بنیادوں پر کیاجائے۔ندیم نصرت
سندھ کے شہری علاقوں میں بلدیاتی اداروں کو جلد ازجلد فعال بنایاجائے ، منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں ۔ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 7 اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ کراچی اورحیدرآبادمیں نکاسی آب نہ ہونے کے سبب پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال کی ذمہ دار سندھ کی متعصب صوبائی حکومت ہے جوکراچی اورحیدرآبادکے ساتھ مسلسل متعصبانہ سلوک کررہی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی سٹی گورنمنٹ نے 2005ء سے 2009ء تک کراچی میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کرکے شہرکے انفرااسٹرکچر کو بنایا تھالیکن دیہی سندھ کی نمائندہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے گزشتہ8 سالوں میں کراچی کوہرشعبہ میں جان بوجھ کرنظرانداز کرکے شہرکاسارا انفرااسٹرکچرتباہ کرکے رکھ دیاہے ۔ محض کراچی دشمنی میں کراچی میں کچراتک نہیں اٹھایاجارہاہے اورآج کراچی کچرے کاڈھیربن گیاہے ۔ وہ کراچی جوپورے ملک کی معیشت کی ریٹرھ کی ہڈی ہے وہ کراچی بے بسی کی تصویربناہواہے۔حکومت سندھ محض میڈیاکوریج اورنمائشی اقدامات پرتوجہ دے رہی ہے ۔کراچی کی صورتحال بہتربنانے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔ ندیم نصرت نے کہا کہ ایم کیوایم کی قیادت گزشتہ کئی برسوں سے شہرمیں بلدیاتی نظام نہ ہونے سے پیداہونے والی خرابیوں کی جانب نشاندہی کرتی آرہی ہے اورمون سون کی بارشوں سے قبل بھی ایم کیوایم کی قیادت، نامزدمیئرکراچی وسیم اختر ، ڈپٹی میئر ارشدوہرہ اپنی پریس کانفرنسوں اور بیانات کے ذریعہ حکومت سندھ کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ر ہے کہ کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے قبل ہی برساتی نالوں کی صفائی کا عمل فوری شروع کیاجائے ، نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایاجائے ،شہرسے کچرے کے ڈھیراٹھائے جائیں، سڑکوں کی تعمیراورمرمت پرتوجہ دی جائے اور سیوریج کے نظام کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں لیکن حکومت سندھ نے ایک طرف توبلدیاتی اداروں سے تمام اختیارات چھین لئے ہیں دوسری طرف اس نے خودبھی ان مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی، نالوں کی صفائی کیلئے جاری کئے جانے والے کروڑوں روپے بھی حکومت کی کرپشن کی نذرہوگئے
جس کانتیجہ یہ نکلاہے کہ تھوڑی سی بارش کے نتیجے میں ہی کراچی اورحیدرآبادمیں صورتحال تباہ کن ہوگئی ہے، تمام رہائشی علاقے اورسڑکیں تالاب بن گئی ہیں اورسیوریج کاگنداپانی گھروں اوردکانوں میں داخل ہوگیاہے اوربڑے پیمانے پر شہریوں کی املاک کونقصان پہنچاہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی اورحیدرآباد کی اس تباہ کن صورتحال کی ذمہ دار سندھ کی متعصب صوبائی حکومت ہے جوکراچی اور حیدرآبادکے ساتھ مسلسل متعصبانہ سلوک کررہی ہے ۔ ندیم نصرت نے 
کہاکہ کراچی پورے ملک کو پال رہاہے مگرکراچی کے باسی بنیادی مسائل کے حل کیلئے ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عصبیت کی اس سے بڑھ کر حد کیا ہوگی کہ صوبائی اوروفاقی حکمراں کراچی کوپانی اوربجلی تودینادور کی بات ہے،شہر کے ندی نالوں کی صفائی تک کیلئے تیارنہیں ہیں۔ہم بلدیاتی اداروں کے اختیارات اوراپنے حقوق کی بات کرتے ہیں تو ہم پر غداری کے الزامات لگائے جاتے ہیں لیکن شہریوں کی محرومی دورکرنے اور ان کے مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ کراچی میں انفرااسٹرکچرکوبہتربنانے کیلئے ڈھائی سو ارب روپے کاخصوصی پیکچ جاری کیاجائے۔حیدرآباد کی تباہ کن صورتحال پرفوری توجہ دی جائے ، نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کاکام ہنگامی بنیادوں پر کیاجائے،سندھ کے شہری علاقوں میں بلدیاتی اداروں کو جلد ازجلد فعال بنایاجائے ، منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں ، انہیں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کا موقع دیا جائے ، ایم کیوایم کے خلاف بلاجواز اورغیرقانونی کارروائیوں کا مذموم سلسلہ بند کیاجائے اور نامزدمیئر کراچی وسیم اختراور رکن سندھ اسمبلی عبدالرؤف صدیقی سمیت ایم کیوایم کے تمام بے گناہ ذمہ داروں اورکارکنوں کو رہا کیاجائے۔

7/19/2024 4:28:19 AM