Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی پیکچ جاری کیا جائے، خواجہ اظہار الحسن اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی


کراچی میں انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی پیکچ جاری کیا جائے، خواجہ اظہار الحسن اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی
 Posted on: 8/6/2016 1
کراچی میں انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی پیکچ جاری کیا جائے، خواجہ اظہار الحسن اپوزیشن لیڈر سند ھ اسمبلی
وزیر اعلی سندھ سید مرادعلی شاہ کو سندھ اسمبلی کا 48 فیصد اعتماد حاصل نہیں ہے، خواجہ اظہار الحسن 
12افراد کی موت سندھ کی ناقص کاکردگی اور کے الیکڑک کے نا اہل انتظامیہ کی وجہ سے ہوئی ہے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں، خواجہ اظہار الحسن 
آپ کے کسی بھی ڈپٹی کمشنر اور دیگر سرکاری افسران حالیہ بارش کے بعد حق پرست نمائندں سے رابطہ نہیں کیا ہے، خواجہ اظہار الحسن
خور شید بیگم سیکڑیٹریٹ عزیز آبادمیں پریس کانفر نس سے خطاب
کراچی۔۔۔6اگست2016ء
سندھ اسمبلی کے اپوزایشن لیڈر لیڈرخواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ سید مرادعلی شاہ کو سندھ اسمبلی کا 48فیصد اعتمادحاصل نہیں ہے اس اعتماد کو حاصل کرنے کیلئے انہیں چاہیے کہ کراچی کے منتخب حق پرست ایم این اے ، ایم پی اے سے رابطہ کریں اور ہماری گزارشات کو توجوں سے سنے۔ انہوں نے کہاکہ آپ کے کسی بھی ڈپٹی کمشنر اور دیگر سرکاری افسران حالیہ بارش کے بعد حق پرست نمائندں سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے اخیالات اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز خور شید بیگم سیکڑیٹریٹ عزیزآباد میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہی۔ اس مو قع پر ان کے ہمراہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر زکنور نوید جمیل، سید شاہد پاشا،رکن ارشد حسن اور نامزد ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرا بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی شہر کے دورے پر نکلے اچھی بات ہے اور انتظامیہ ان کے ہمراہ تھی ان کے دورے کے بعد انتظامیہ یکسر غائب ہوگئی اور وزیراعلی کو سب اچھی کی رپورٹ دے کر خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ آپ نے میڈیا کے سامنے کہا تھا کہ میری غلطیوں کی آپ اصلا ح کریں اور آپ کی بیورو کریسی آپ کو ماموں بنا رہی ہے انہوں نے کہاکہ12افراد کی موت سندھ کی ناقص کاکردگی اور کے الیکڑک کے نا اہل انتظامیہ کی وجہ سے ہوئی ہے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں۔ انہوں نے کہا پورے ملک میں سی پیک کا مطالبہ ہورہاہے لیکن کراچی کو سی پیک سے یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے اورہم وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی میں انفرااسٹرکچرکوبہتربنانے کے لئے خصوصی پیکچ جاری کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ ہم قائد تحریک جناب الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کی جانب سے مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔

7/19/2024 4:38:02 AM