Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

برساتی نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے اور نکاسی آب کے نظام کی درستگی نہ ہونے کے باعث برساتی نالے ابل رہے ہیں، ارشد وہرا، نامزد ڈپٹی مئیر کراچی


برساتی نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے اور نکاسی آب کے نظام کی درستگی نہ ہونے کے باعث برساتی نالے ابل رہے ہیں، ارشد وہرا، نامزد ڈپٹی مئیر کراچی
 Posted on: 8/6/2016 1
برساتی نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے اور نکاسی آب کے نظام کی درستگی نہ ہونے کے باعث برساتی نالے ابل رہے ہیں، ارشد وہرا، نامزد ڈپٹی مئیر کراچی
سندھ کے شہروں میں بلدیاتی ادارے فعال کرکے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں، ارشد وہرا
پی پی پی کی متعصب صو بائی حکومت نے گزشتہ 8 سالوں میں کراچی کوہرشعبہ میں جان بوجھ کر نظرانداز کرکے شہر کا سارا نظام تباہ کردیا ہے شہرکو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے، ارشد وہرا
خور شید بیگم سیکڑیٹریٹ عزیز آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی۔۔۔6اگست2016ء
نامزد ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرانے کہاکہ برساتی نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے اور نکاسی آب کے نظام کی درستگی نہ ہونے کے باعث برساتی نالے ابل رہے ہیں ،سڑکیں تالاب بن گئی ہیں،بارش کا پانی گلیوں میں کھڑا ہے اور گندا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی روزمرہ استعمال کی اشیاء اورفرنیچرتباہ ہوگیا۔انہوں نے اخیالات اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز خور شید بیگم سیکڑیٹریٹ عزیزآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس مو قع پر ان کے ہمراہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر زکنور نوید جمیل ،سید شاہد پاشا،رکن ارشد حسن،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن، بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ طوفانی بارشوں کے باعث بجلی کی ترسیل بری طرح متاثر ہے ، فیڈرٹرپ کرجانے کے باعث کراچی اندھیرے میں ڈوباہوا ہے اوربجلی کی عدم فراہمی کے باعث حیدرآباد کے پمپنگ اسٹیشن غیرفعال ہیں جس کے سبب برساتی پانی کی نکاسی ممکن نہیں ہے اور شہر کے متعد د علاقوں میں پانی ابھی تک کھڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یم کیوایم کے حق پرست بلدیاتی نمائندگان نے 2005ء سے 2009ء تک کراچی میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کرکے شہرکے انفرااسٹرکچر کو جتنا بنایا تھا ، پیپلزپارٹی کی متعصب صوبائی حکومت نے گزشتہ 8 سالوں میں کراچی کوہرشعبہ میں جان بوجھ کرنظرانداز کرکے شہرکاسارا نظام تباہ کردیاہے شہرکو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم گزشتہ کئی ہفتوں سے پریس کانفرنسوں اور بیانات کے ذریعہ حکومت سندھ کی توجہ اس جانب مبذول کراتی رہی ہے کہ کراچی میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر برساتی نالوں کی صفائی کا عمل فوری شروع کیاجائے ، نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایاجائے ، سڑکوں کی تعمیراورمرمت پرتوجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کے شہروں میں بلدیاتی ادارے فعال کرکے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں تاکہ عوام کے بنیادی مسائل فوری حل ہو سکے ۔


7/19/2024 4:17:55 AM