Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی اور حیدرآباد میں نکاسی آب نہ ہونے کے سبب پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال کی ذمہ دار متعصب صوبائی حکومت ہے۔ الطاف حسین


کراچی اور حیدرآباد میں نکاسی آب نہ ہونے کے سبب پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال کی ذمہ دار متعصب صوبائی حکومت ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/6/2016 1
کراچی اور حیدرآباد میں نکاسی آب نہ ہونے کے سبب پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال کی ذمہ دار متعصب صوبائی حکومت ہے۔ الطاف حسین 
حکومت سندھ نے بلدیاتی اداروں سے تمام اختیارات چھین لئے اور خودبھی شہری مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی
حکمراں کراچی کے ندی نالوں کی صفائی تک کیلئے تیارنہیں ہیں اور نہ اس شہر کو پانی، بجلی دینے کیلئے تیار ہیں
عصبیت اورظلم کی انتہا یہ ہے کہ کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر کو بھی جھوٹے اور بیہودہ الزامات میں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیاگیا ہے
ہم بلدیاتی اداروں کے اختیارات اور اپنے حقوق کی بات کریں تو ہم پر غداری کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔ الطاف حسین
وقت آگیا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے حکمرانوں سے بھیک مانگنے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ الطاف حسین
کراچی کوصوبہ کا درجہ دیا جائے تاکہ اس شہر کی اسمبلی خود شہر کے مسائل کے حل کیلئے منصوبے بناکر فنڈز جاری کرسکے۔ الطاف حسین
کراچی کے نامزدمیئر وسیم اختر کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کے کارکنان ، ارکان اسمبلی اورمنتخب بلدیاتی نمائندے اپنی مددآپ کے تحت نکاسی آب ،صفائی اور ریلیف کے کاموں حصہ لینے کیلئے میدان میں آجائیں۔ الطاف حسین
مصیبت کا شکار عوام کی جس طرح مدد کرسکتے ہوں ، کریں اورشہریوں کو ریلیف پہنچانے کے لئے ہرممکن کوشش کریں۔ الطا ف حسین
امدادی سرگرمیوں میں مصرو ف تمام ذمہ داروں، کارکنوں اور منتخب نمائندوں کو قائد تحریک الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات پرقائدتحریک الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔ 6 اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر دلی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کے بعد کراچی اورحیدرآبادمیں نکاسی آب نہ ہونے کے سبب پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال کی ذمہ دار متعصب صوبائی حکومت ہے جوکراچی اورحیدرآبادکے ساتھ مسلسل متعصبانہ سلوک کررہی ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کی قیادت گزشتہ کئی برسوں سے شہرمیں بلدیاتی نظام نہ ہونے سے پیداہونے والی خرابیوں کی جانب نشاندہی کرتی آرہی ہے، ایم کیوایم نے اس ضمن میں نہ صرف پارلیمنٹ میں اورسڑکوں پر احتجاج کیا بلکہ عدالتوں کا بھی دروازہ کھٹکھٹایا، عدالت کے احکامات پر ہی بالآخر گزشتہ سال بلدیاتی انتخابات کروائے گئے تھے ۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ صرف ایم کیوایم کوبلدیات میں آنے سے روکنے کیلئے حکومت اوراسٹیبلشمنٹ نت نئے حربے استعمال کرتی آئی تھیں اورمسلسل کی جانے والی سازشوں کے ذریعے میئراورڈپٹی میئر کے انتخاب میں تاخیر کی جارہی ہے ۔ عصبیت اورظلم کی انتہا یہ ہے کہ کراچی کے نامزد میئرکوبھی جھوٹے اوربیہودہ الزامات میں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیاگیا ہے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ کراچی وہ شہرہے جوپاکستان کوابتداء سے پالتارہاہے ، اس شہرسے اسلام آباد سمیت پورا ملک چلتاہے مگراسی شہرکے باسی بنیادی مسائل کے حل کیلئے ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عصبیت کی اس سے بڑھ کر حدکیاہوگی کہ پاکستان کے حکمراں کراچی کے ندی نالوں کی صفائی تک کیلئے تیارنہیں ہیں اورنہ اس شہر کو پانی ، بجلی دینے کیلئے تیارہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے نمائندے مسلسل اس بات پر آوازاٹھاتے رہے کہ برساتی نالوں کی صفائی ، کچرے کے ڈھیروں کے خاتمہ پر فوری توجہ دی جائے اور سیوریج کے نظام کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں لیکن حکومت سندھ جس نے ایک طرف توبلدیاتی اداروں سے تمام اختیارات چھین لئے ہیں دوسری طرف اس نے خودبھی ان مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جس کانتیجہ یہ نکلاہے کہ تھوڑی سے بارش کے نتیجے میں کراچی اورحیدرآبادمیں صورتحال تباہ کن ہوگئی ہے، تمام رہائشی علاقے اورسڑکیں تالاب بن گئی ہیں اورسیوریج کاگنداپانی گھروں اوردکانوں میں داخل ہوگیاہے اوربڑے پیمانے پر شہریوں کی املاک کونقصان پہنچاہے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ہم بلدیاتی اداروں کے اختیارات اوراپنے حقوق کی بات کرتے ہیں تو ہم پر غداری کے الزامات لگائے جاتے ہیں لیکن شہریوں کی محرومی دورکرنے اور ان کے مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ مسائل کے حل کیلئے حکمرانوں سے بھیک مانگنے کا سلسلہ ختم کیاجائے اورکراچی کوصوبہ کادرجہ دیاجائے تاکہ اس شہرکی اسمبلی خود اس شہرکے مسائل کے حل کیلئے منصوبے بناکرفنڈزجاری کرسکے۔
جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنوں ، ارکان اسمبلی ، یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینزاورکونسلروں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ متعصب حکمرانوں کا طرزعمل اپنی جگہ ہے لیکن کراچی اورحیدرآبادآپ کے شہرہیں، یہاں کے لوگ آپ کے ہیں لہٰذا آپ اپنی دیگرتمام سرگرمیاں معطل کرکے اپنی مددآپ کے تحت نکاسی آب ،صفائی اورریلیف کے کاموں حصہ لینے کیلئے میدان میں آجائیں اورمصیبت کاشکار عوام کی جس طرح مددکرسکتے ہوں ، کریں اورشہریوں کو ریلیف پہنچانے کیلئے ہرممکن کوشش کریں۔ جناب الطا ف حسین نے کراچی اورحیدرآبادمیں امدادی سرگرمیوں میں مصرو ف تمام ذمہ داروں، کارکنوں اورمنتخب نمائندوں کوبھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ کراچی کے نامزدمیئر وسیم اخترکوفوری طورپررہا کیا جائے ۔ 

7/19/2024 4:33:57 AM