Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جمعہ کی شام بارش کے بعد کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے اور کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


جمعہ کی شام بارش کے بعد کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے اور کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 8/6/2016 1
جمعہ کی شام بارش کے بعد کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے اور کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
سندھ حکومت کی جانب سے مون سون بارش کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے مون سون کی پہلی بارش کراچی کے عوام کے لئے باعث رحمت کے بجائے زحمت بن گئی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوا یم 
بارش کے بعد شہر میں جگہ جگہ کھڑے پانی کا نوٹس لیں اور کے الیکٹرک انتظامیہ کو باور کرائیں کہ وہ جلد از جلد کراچی کے تمام علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے ، سندھ حکومت سے مطالبہ 
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈوکیٹ ، رکن الدین تاج ، اشرف نور اور فیض محمد فیضی کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ 
کراچی :۔۔5؍ اگست 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جمعہ کی شام بارش کے بعد کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہونے پر تشویش اور کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی پر مذمت کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جمعہ کی شام کراچی ہلکی اور تیز بارش سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی متاثر ہوئی اور بعض علاقوں میں شہری کئی گھنٹے ٹریفک میں پھنسے رہے جس کی ذمہ داری سندھ کی موجودہ حکومت اور وزیر بلدیات واٹر بورڈ انتظامیہ کی نااہل انتظامیہ اور سندھ کے بلدیاتی اداروں پر عائد ہوتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے مون سون بارش کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے مون سون کی پہلی بارش کراچی کے عوام کے لئے باعث رحمت کے بجائے زحمت بن گئی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ چند گھنٹوں کی بارش نے سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کا پول کھول کررکھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بارش ہونے کے بعد ہی شہر کے بڑے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہری اندھیرے میں رات گزارنے پر مجبور ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا ایک طرف تو سندھ حکومت کی نااہل انتظامیہ نے مون سون کی بارش کے حوالے سے کسی قسم کوئی تیاری نہیں کی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ 8ماہ گزرجانے کے باوجود نومنتخب بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقل نہیں کیے جارہے ہیں اور دوسری جانب سے شہر کے نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر کو پابند سلاسل کیا ہوا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو سے مطالبہ کیا ہے کہ بارش کے بعد شہر میں جگہ جگہ پانی کھڑے ہونے کا نوٹس لیں اور کے الیکٹرک انتظامیہ کو باور کریں کہ وہ جلد از جلد کراچی کے تمام علاقوں میں بجلی فراہمی کویقینی بنائے اور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے متعدد افراد کے اہلخانہ کو فوری مالی امداد کی جائے ۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈوکیٹ ، رکن الدین تاج،اشرف نور اور فیض محمد فیضی نے شہر کے بارش سے متاثرہ علاقوں فیڈرل بی ایریا ، فائیو اسٹار چورنگی نارتھ ناظم آباد اور شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور نکاسی آب کے کاموں میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کمیٹی کے ارکان نے بارش سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔


7/19/2024 4:24:45 AM