Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں ، چھاپوں ، جبری گمشدگیوں ، جھوٹے ، بے بنیاد مقدمات ، سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی اور جناب الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر قدغن کے خلاف ایم کیوایم کی کراچی پریس کلب کے باہر آخری روز بھی بھوک ہڑتال جاری رہی


کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں ، چھاپوں ، جبری گمشدگیوں ، جھوٹے ، بے بنیاد مقدمات ، سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی اور جناب الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر قدغن کے خلاف ایم کیوایم کی کراچی پریس کلب کے باہر آخری روز بھی بھوک ہڑتال جاری رہی
 Posted on: 8/5/2016 1
کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں ، چھاپوں ، جبری گمشدگیوں ، جھوٹے ، بے بنیاد مقدمات ، سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی اور جناب الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر قدغن کے خلاف ایم کیوایم کی کراچی پریس کلب کے باہر آخری روز بھی بھوک ہڑتال جاری رہی 
علامتی بھوک ہڑتال میں سیاسی ، سماجی ، شخصیات ، این جی اوز اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے غیر قانونی چھاپے و گرفتاریوں ، سیاسی سرگرمیوں پر پابندی اور جناب الطاف حسین کی میڈیا کوریج پرپابندی کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیدیا
دوسرے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے دوپہر1:00بجے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھ کر کیا 
علامتی بھوک ہڑتال دوسرے روز بھی شام 7:00بجے تک جاری رہی
بھوک ہڑتال کے شرکاء نے چھاپے ، گرفتاریوں ، جبری گمشدیوں کے واقعات کے خلاف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے ہیں 
ایم کیوایم کے نغمے ’’جئے مہاجر جئے مہاجر الطاف حسین نے فرمایا پیغام مہاجر پھیلایا ‘‘’’چل اٹھ رہے مہاجر جاگ ذرا ہے وقت کڑا سر پہ آیا ‘‘ ریکارڈ نگ سے شرکاء میں جوش و خروش کی لہردوڑ گئی 
کراچی ۔۔۔5، اگست2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں، چھاپوں ، جبری گمشدگیوں ، جھوٹے و بے بنیاد مقدمات ، سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی اور جناب الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر غیر آئینی قدغن کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال دوسرے روزبھی شام 7:00بجے تک جاری رہی ۔دوسرے روز علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین جاوید کاظمی ، ساتھی اسحاق ، فیض محمد فیضی ، سید اشر نور ، اکرم راجپوت اور محمد شاہد نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں دوپہر1:00بجے بیٹھ کر کیا ۔ اس موقع پر حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، شعبہ جات کے اراکین ، شہید ، اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اور حق پرست بلدیاتی نمائندے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ‘’’غیرقانونی چھاپے و گرفتاریاں بند کرو ‘‘’’نامنظور نامنظور رینجرز گردی نامنظور ‘’’مہاجر اس وطن عزیز کی ایک اکائی ہیں انہیں جینے کا حق فراہم کرو ‘‘’’ایم کیوایم کے خلاف میڈیا ٹرائل بند کرو ‘‘’’مہاجروں کی نسل کشی بند کرو ‘‘’’ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور بلاجواز چھاپوں پر اہل کراچی سراپا احتجاج ہیں ‘‘’’جینے دو جینے دو کراچی کو جینے دو ‘‘ اور دیگر مطالبات اور کلمات جلی حروف میں تحریر تھے جبکہ علامتی بھوک ہڑتال کے شرکاء وقفے وقفے سے ’’ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ‘‘’’غیر قانونی چھاپے و گرفتاریاں بند کی جائیں ‘‘’’مہاجروں کے ساتھ ظلم و ناانصافی نامنظور نامنظور ‘‘نعرہ الطاف جئے الطاف ‘’’ہم نہ ہوں ہمارے بعد الطاف الطاف ‘‘’’تیز ہو تیز ہو جدوجہد تیز ہو ‘‘ اور دیگر نعرے پرجوش انداز میں لگاتے رہے ۔بعدازاں علامتی بھوک ہڑتال میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر فارو ق ستار ، ڈپٹی کنوینر عامر خان ، شاہد پاشا اور رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین بھی شامل ہوئے ۔ علامتی بھوک ہڑتال میں ایم کیوایم کے شہداء ، اسیروں اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی گرفتاریوں اور لاپتہ ہونے کے واقعات میڈیا کے سامنے بیان کئے اور آبدیدہ ہوگئے اس موقع پر ماحول سوگوار ہوگیا ۔علامتی بھوک ہڑتال میں سیاسی ، سماجی ، شخصیات اور این جی اوز اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور ایم کیوایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں ، چھاپوں ، سیاسی سرگرمیوں پرپابندی اور جناب الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر پابندی کو غیر جمہوری اورغیر آئینی قرار دیتے ہوئے ایم کیوایم سے مکمل یکجہتی کااظہار کیا اور ظلم کے خلاف اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ علامتی بھو ک ہڑتال کیمپ میں ایم کیوایم کے نغمے ’’جئے مہاجر جئے مہاجر الطاف حسین نے فرمایا پیغام مہاجر پھیلایا ‘‘’’چل اٹھ رہے مہاجر جاگ ذرا ہے وقت کڑا سر پہ آیا ‘‘ کی ریکارڈ نگ بجائی گئی تو شرکاء میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے نعرے اور تالیوں کی گونج میں اس کا زبردست ساتھ دیا ۔ بھوک ہڑتال کے اختتام پر رابطہ کمیٹی کے اراکین نے بھوک ہڑتالی شرکاء کو جوس پلایا اور علامتی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ۔ 

تصاویر

7/19/2024 4:24:49 AM