Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی علامتی بھوک ہڑتال میں سیاسی ، سماجی اور این جی اوز کے نمائندوں کا اظہار یکجہتی


ایم کیوایم کی علامتی بھوک ہڑتال میں سیاسی ، سماجی اور این جی اوز کے نمائندوں کا اظہار یکجہتی
 Posted on: 8/5/2016 1
ایم کیوایم کی علامتی بھوک ہڑتال میں سیاسی ، سماجی اور این جی اوز کے نمائندوں کا اظہار یکجہتی 
ایم کیوایم کے ساتھ ظلم ہورہا ہے اس پر جتنا احتجاج کیاجائے کم ہے ، آل پاکستان مسلم لیگ لائیر فورم ڈسٹرکٹ ملیر صدر نعیم حیدر 
قانون کے طالب علم کی حیثیت ایسے ججز کو غلط سمجھتا ہوں جو نوٹوں سے بھرے بریف کیس لیتے ہیں ، سماجی نمائندے کوثر علی شاہ 
لفظ مہاجر سے منافقت اور مہاجر آبادیوں پر لشکر کشی کے سلسلے کو بند ہونا چاہئے، صدر مہاجر رابطہ کونسل جاوید اقبال 
کراچی ۔۔۔5، اگست 2016ء 
مختلف سیاسی ، سماجی ، مذہبی تنظیموں اور این جی اوز اور انسانی حقوق کے اداروں کے نمائندوں نے ایم کیوایم کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر دو روزہ علامتی بھوک ہڑتال کے دوسرے اور آخری روز بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کرکے مکمل یکجہتی کااظہا رکیا اور ایم کیوایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں ، چھاپوں ، جبری گمشدگیوں ، سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر غیر آئینی قدغن کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ۔ بھوک ہڑتالی کیمپ کے آخری روز انسانی حقوق کی تنظیموں اور این جی اوز کے وفد کے اظہار یکجہتی کے پیغامات بھی موصول ہوئے ۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں آل پاکستان مسلم لیگ لائیر فورم ڈسٹرک ملیر کے صدر نعیم حیدر نے کہا کہ ایم کیوایم کے ساتھ ظلم ہورہا ہے اس پر جتنا احتجاج کیاجائے کم ہے ، کراچی آپریشن کی آڑ میں چھاپے گرفتاریوں کے خلاف ایم کیوایم کی بھوک ہڑتال اور احتجاج جائز ہے ۔ ایم کیوایم کے خلاف ظلم کی حد ہوچکی ہے ، جو عناصر ایم کیوایم کے خلاف کاروائیاں کررہے ہیں انہیں روکاجائے ، مہاجروں کو بھی اس ملک کا شہری سمجھاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں بلدیاتی حقوق تک نہیں دیئے جارہیں اور ایسا لگتا ہے کہ کراچی پاکستان کا حصہ ہی نہیں ہے ۔ سماجی نمائندے کوثر علی شاہ نے کہا کہ حضرت لطیف بھٹائی ؒ کا شعر ہے کہ ’’تمام انسان خوبصورت نہیں ہوتے اور تمام پرندوں دل کو باہنے والے نہیں ہوتے ہیں لیکن کچھ لوگ اورپرندے ایسے ہوتے ہیں جنہیں وہ رہنما بنا لیتے ہیں ، اسی طرح جب قائد تحریک جناب الطاف حسین نے حق پرستی کی تحریک چلائی تو ظالم لوگوں نے حق پرستی کی تحریک کے خلاف سازشیں شروع کردیں اور اس کی آڑ میں آئین اور قانون کو پامال کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریاں اور گمشدہ کرکے اہل خانہ کو ذہنی کرب اور اذیت میں مبتلا رکھاجارہا ہے ، عدالتوں میں بیٹھے ججز بھی کسی کے باپ ، بیٹے ہیں ، ججز بتائیں کہ وہ انصاف کہاں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں صرف مہاجر نہیں رہتے بلکہ تمام قومیتیں رہتی ہیں جب تمہارا مطلب ہوتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ کراچی منی پاکستان ہے جب تمہارا مطلب نکل جاتا ہے تو کہتے ہو کہ کراچی علیحدہ ہے سندھ علیحدہ ہے اور اندرون سندھ میں آپریشن نہیں ہوگا ، تم نے ہمیشہ برد بار پڑھے لکھے لوگوں کی تاریخ کو مٹانے کی کوشش کی لیکن اللہ تعالیٰ کی لاٹھی نے ہمیشہ ایسا انتقام لیا جو رہتی دنیا تک یاد رہے گا ۔ مہاجر رابطہ کونسل کے صدر جاوید اقبال نے کہاکہ لفظ مہاجر سے منافقت اور مہاجر آبادیوں پر لشکر کشی کے سلسلے کو بند ہونا چاہئے ، ہم مہاجر رابطہ کونسل کے پلیٹ فارم سے مہاجر آبادیوں پر لشکر کشی ، بلاجواز گرفتاریوں ، جھوٹے مقدمات میں ملوث اور لاپتہ کردینے کی مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ کہاں کا انصاف اور کونسا قانون ہے ہم ان تمام غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کو حق وسچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے اور اس ملک میں کوئی حق و سچ کا ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جناب الطا ف حسین کی میڈیا کوریج اور ایم کیوایم پر غیر اعلانیہ سیاسی پابندی کا سلسلہ ختم کیاجائے ۔ 

7/19/2024 4:18:11 AM