Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں ، چھاپوں ، جبری گمشدگیوں ، جھوٹے ، بے بنیاد مقدمات ، سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی اور جناب الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر قدغن کے خلاف ایم کیوایم نے کراچی پریس کلب کے باہر دو روزہ بھوک ہڑتال شروع کردی


ایم کیوایم کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں ، چھاپوں ، جبری گمشدگیوں ، جھوٹے ، بے بنیاد مقدمات ، سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی اور جناب الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر قدغن کے خلاف ایم کیوایم نے کراچی پریس کلب کے باہر دو روزہ بھوک ہڑتال شروع کردی
 Posted on: 8/4/2016 1
ایم کیوایم کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں ، چھاپوں ، جبری گمشدگیوں ، جھوٹے ، بے بنیاد مقدمات ، سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی اور جناب الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر قدغن کے خلاف ایم کیوایم نے کراچی پریس کلب کے باہر دو روزہ بھوک ہڑتال شروع کردی 
پہلے روز علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے دوپہر1:00بجے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھ کر کیا 
رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، منتخب بلدیاتی نمائندے ، شہداء ، اسیر و لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اور حق پرست بلدیاتی نمائندوں نے بھی علامتی بھوک ہڑتال میں بڑی تعداد میں شرکت کی 
کراچی ۔۔۔4، اگست2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں ، چھاپوں ، جبری گمشدگیوں ، جھوٹے ، بے بنیاد مقدمات ، سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی اور قائد تحریک الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر غیر آئینی قدغن کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے جمعرات کو دو روزہ علامتی بھوک ہڑتال شروع کردی گئی ۔ پہلے روز علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین اسلم آفریدی ، گلفراز خان خٹک ، ساتھی اسحق ، سید اشرف نور اور اکرام راجپوت نے کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ میں دوپہر 1:00بجے بیٹھ کر کیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ،، رابطہ کمیٹی کے اراکین اسلم آفریدی ، گلفراز خان خٹک ،جاوید کاظمی ، ساتھی اسحاق ، سید اشرف نور ، اکرم راجپوت ، فیض محمد فیضی ، محمد شاہد ،رکن الدین ، محمد ذاکر ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، منتخب بلدیاتی نمائندے ، ایم کیوایم کے شعبہ جات کے اراکین ، ایم کیوایم کے شہداء کے لواحقین ، اسیروں و لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اور حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندوں کی ایک بڑی تعداد بھی بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجودہے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین اور دیگر شرکاء نے جب بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھ کر علامتی بھوک ہڑتال کا باقاعدہ آغاز کیا تو انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں ایم کیوایم کے تحریکی اور تنظیمی ترانوں کی ریکارڈنگ بجائی جاتی رہی ۔ بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’جینے دو جینے دو کراچی کو جینے دو ‘‘’’نامنظور نامنظور رینجرز گردی نامنظور ‘‘’’غیرقانونی چھاپے و گرفتاریاں بند کرو ‘‘’’مہاجر اس وطن عزیز کی ایک اکائی ہیں انہیں جینے کا حق فراہم کرو ‘‘’’ایم کیوایم کے خلاف میڈیا ٹرائل بند کرو ‘‘’’مہاجروں کی نسل کشی بند کرو ‘‘’’ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور بلاجواز چھاپوں پر اہل کراچی سراپا احتجاج ہیں ‘‘ اور دیگر مطالبات اور کلمات جلی حروف میں تحریر تھے جبکہ علامتی بھوک ہڑتال کے شرکاء وقفے وقفے سے ’’ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ‘‘’’غیر قانونی چھاپے و گرفتاریاں بند کی جائیں ‘‘’’مہاجروں کے ساتھ ظلم و ناانصافی نامنظور نامنظور ‘‘نعرہ الطاف جئے الطاف ‘’’ہم نہ ہوں ہمارے بعد الطاف الطاف ‘‘’’تیز ہو تیز ہو جدوجہد تیز ہو ‘‘ اور دیگر نعرے پرجوش انداز میں لگاتے رہے ۔ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات ، این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور ایم کیوایم کے خلاف غیر قانونی اورغیر آئینی اقدامات کی شدید مذمت کی ۔

تصاویر

7/19/2024 4:27:54 AM