Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہیدوں کی لازوال قربانیوں اور خون کے صدقے تحریک اپنی منزل ضرور حاصل کرے گی۔ آنسہ نسیم السحر


شہیدوں کی لازوال قربانیوں اور خون کے صدقے تحریک اپنی منزل ضرور حاصل کرے گی۔ آنسہ نسیم السحر
 Posted on: 8/2/2016 1
شہیدوں کی لازوال قربانیوں اور خون کے صدقے تحریک اپنی منزل ضرور حاصل کرے گی۔ آنسہ نسیم السحر
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے شعبہ خواتین کی تنظیم نو۔ اٹلانٹا اور شکاگو چیپٹر کی نئی کابینہ کا اعلان
اٹلانٹا ،شکاگو:2؍ اگست 2016ء
متحدہ قومی مومنٹ امریکہ شعبہ خواتین کا ایک اہم اجلاس ذونل انچارج آنسہ نسیم السحر کی زیر صدارت منعقد ہوا جبکہ اجلاس میں اٹلانٹا اور شکاگو چیپٹرز کی خواتین کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آنسہ نسیم السحر نے خواتین کارکنان سے اپنے خطاب میں کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں مہاجروں سمیت ۹۸ فیصد مظلوموں کی جنگ دنیا کے کونے کونے اور ہر فورم پر لڑ رہی ہے۔ پاکستان میں مہاجرقوم پر ظلم و ستم کی انتہا ہوچکی ہے ، مہاجر کُش آپریشن میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور رینجرز کی جانب سے جنگی جرائم جاری ہیں جس کا عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ۲۳ جولائی کو ایم کیو ایم امریکہ نے وہائٹ ہاؤس واشنگٹن میں پاکستان میں مہاجروں کی نسل کشی سمیت دیگر جنگی جرائم کیخلاف عظیم الشان مظاہرہ کیا تھا جس پر امریکہ بھر کے کارکنان بلا شبہ مبارکباد اور شاندار خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظالموں نے پاکستان میں جبر کا دستور نافذ کر رکھا ہے اورمہاجروں اور انکی قیادت کو آئین میں درج بنیادی حقوق بھی دینے کو تیار نہیں ایسے میں ایم کیو ایم امریکہ کی خواتین کارکنان کی ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے تاہم شہیدوں کی لازوال قربانیوں اور پاک خون کے صدقے تحریک اپنی منطقی منزل تک ضرور پہنچے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ حق کی تحریک ہے اور ہمیں اس تحریک کو مزیدآگے بڑھانا ہے دنیا کے ہر فورم پر اپنی قوم کا مقدمہ لڑنا اور جیتنا ہے اور ایسا تب ہی ممکن ہے جب تحریک کی قیادت اور اسکے فکر و فلسفہ سے آگاہی اور اس پر کامل یقین ہو۔دریں اثناء اس موقع پر ایم کیو ایم امریکہ شعبہ خواتین اٹلانٹا چیپڑ اور شکاگو چیپٹر کی نئی کابینہ کا اعلان کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اٹلانٹا چیپٹرنوشین انصاری، عشرت زیدی، نگہت غازیپورہ، عینی فرخ، پروین احمداور طلعت علوی پر مشتمل ہوگی ، یاسمین رحمان انچارج کی ذمہ داریاں ادا کریں گی جبکہ شکاگو چیپٹر کمیٹی انچارج سمیعہ خان، جوائنٹ انچارج ارمحارث سمیت اراکین نشاط اقبال، غزالہ مشتاق، فوزیہ ظفر، صائمہ ارشد، کہکشاں قمر اور نشاء خان پر مشتمل ہوگی۔ 

7/19/2024 4:31:52 AM