Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمیر فروشوں کا ٹولہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کررہا ہے۔ رابطہ کمیٹی


ضمیر فروشوں کا ٹولہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کررہا ہے۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/31/2016
ضمیر فروشوں کا ٹولہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کررہا ہے۔ رابطہ کمیٹی
کارکنوں کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں سرکاری حراست میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور پھر انہیں جان سے مارنے اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دے کر وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے 
تین روز قبل بھی لیاقت آباد سے رینجرز نے ایم کیوایم کے ایک کارکن شاہد افروز کو حراست میں لیا اور تشدد کرنے کے بعد اسے ضمیر فروش ٹولے کے حوالے کردیا گیا
گزشتہ ہفتہ بھی تین لاپتہ کارکنوں کو رینجرز نے اس ضمیرفروش ٹولے کے حوالے کیا جن کی حالت تشدد کی وجہ سے انتہائی ناگفتہ بہ تھی
ضمیرفروش ٹولہ رینجرز اورسرکاری ایجنسیوں کے ساتھ ملکر ایم کیوایم کے خلاف مشترکہ طور پر سرگرم ہے ۔ رابطہ کمیٹی
جوضمیرفروش عناصر اپنی ہی قوم کونقصان پہنچانے کیلئے اس حد تک گرجائیں وہ کسی بھی طرح قوم کے دوست نہیں ہوسکتے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 31 جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ ضمیرفروشوں کاٹولہ رینجرزاوردیگرسرکاری ایجنسیوں کے ساتھ ملکر ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتار کروا رہا ہے اور انہیں انکی وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کررہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جب ضمیر فروشوں کاٹولہ تمام تر زہریلے پروپیگنڈوں کے باوجود ایم کیوایم کونقصان پہنچانے اورایم کیوایم کے باضمیر اور باغیرت کارکنوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے تو اپنے گھناؤنے ہتھکنڈوں میں ناکامی کے بعد اس ٹولے نے ایم کیوایم کے سینئر کارکنوں کی فہرستیں رینجرزکودے کران کے ذریعے کارکنوں کو گرفتار کروانا شروع کردیا ہے۔ کارکنوں کوگرفتارکرنے کے بعد انہیں سرکاری حراست میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاجاتاہے اورپھرانہیں سرکاری حراست میں جان سے مارنے اور طرح طرح کے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دے کروفاداریاں تبدیل کرنے اورضمیرفروش ٹولے میں شامل ہونے پر مجبور کیا جاتاہے ۔ اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرکے کئی کارکنوں کوان کی وفاداریاں تبدیل کرنے پرمجبورکیاجاچکاہے۔ اس ضمیرفروش ٹولے کی جانب سے دی گئی لسٹ کے مطابق تین روز قبل بھی لیاقت آبادسے رینجرزنے ایم کیوایم کے ایک کارکن شاہدافروزکوحراست میں لیااورتشددکرنے کے بعد اسے ضمیر فروش ٹولے کے حوالے کردیا گیا۔ جبکہ گزشتہ ہفتہ بھی کئی ماہ سے لاپتہ تین کارکنوں کورینجرزنے اس ضمیرفروش ٹولے کے حوالے کیا جن کی حالت تشدد کی وجہ سے انتہائی ناگفتہ بہ تھی۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ان واقعات سے ایک بارپھرثابت ہوتاہے کہ یہ ٹولہ رینجرز اور سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ ملکر ایم کیوایم کے خلاف مشترکہ طور پر سرگرم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جوضمیرفروش عناصر اپنی ہی قوم کو نقصان پہنچانے کیلئے اس حد تک گرجائیں وہ کسی بھی طرح قوم کے دوست نہیں ہوسکتے۔ 

7/19/2024 6:14:40 AM