Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام یکم اگست 2016ء سے جامعہ کراچی میں دو روزہ مہاجر ثقافتی میلے کا آغاز


آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام یکم اگست 2016ء سے جامعہ کراچی میں دو روزہ مہاجر ثقافتی میلے کا آغاز
 Posted on: 7/31/2016
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام یکم اگست 2016ء سے جامعہ کراچی میں دو روزہ مہاجر ثقافتی میلے کا آغاز
مہاجر مصنفین، لکھاری، دانشور، صحافی، اساتذہ کرام، سائنسداں، سیاستدان، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہاجر اکابرین خصوصی شرکت کرینگے
مہاجر ثقافتی میلے کی افتتاحی تقریب یکم اگست 2016 کو صبح 10:00 بجے جامعہ کراچی کی آرٹس لابی میں منعقد کی جائیگی
افتتاحی تقریب میں تقریری مقابلہ، مباحثہ، مقابلہ مضمون نویسی اور مشاعرہ سمیت دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگا
مہاجر ثقافتی میلے کی تیاریوں میں بھرپور حصہ لینے والے اے پی ایم ایس او کے کارکنان اور ہمدرد طلباء و طالبات کو اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ کی جانب سے زبردست شاباش اور خراج تحسین
طلباء و طالبات ’’دو روزہ مہاجر ثقافتی میلہ‘‘ میں بھرپور تعداد میں شرکت کریں، مرکزی کابینہ اے پی ایم ایس او کی اپیل
کراچی ۔۔۔ 31، جولائی 2016ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام یکم اگست 2016ء سے جامعہ کراچی میں دو روزہ مہاجر ثقافتی میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ میلے میں مہاجر مصنفین، لکھاری، دانشور، صحافی، اساتذہ کرام، سائنسداں، سیاستدان، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہاجر اکابرین خصوصی شرکت کریں گے۔ مہاجر ثقافتی میلے کی افتتاحی تقریب یکم اگست 2016 صبح 10:00 بجے جامعہ کراچی کی آرٹس لابی میں منعقد کی جائیگی جس کے بعد دو روز تک اردو تقریری مقابلہ، مباحثے، مقابلہ مضمون نویسی اور مشاعرہ سمیت دیگر سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔ مہاجر ثقافتی میلے کی تیاریوں میں بھرپور حصہ لینے والے اے پی ایم ایس او کے کارکنان اور ہمدرد طلباء و طالبات کو اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ کی جانب سے زبردست شاباش اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ نے شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم طلباء و طالبات سے اپیل کی کہ وہ ’’دو روزہ مہاجر ثقافتی میلہ‘‘ میں بھرپور تعداد میں شرکت کریں۔ 

7/19/2024 6:29:58 AM