ممتاز کرکٹرحنیف محمد کی علالت پر ڈاکٹر فاروق ستارکا اظہارتشویش
کراچی۔۔۔31، جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستار نے دنیائے کرکٹ کے ممتاز کھلاڑی حنیف محمد کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں ڈاکٹر فاروق ستارنے حنیف محمد کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے ایم کیوایم کے تمام کارکنان وہمدردعوام سے اپیل کہ وہ حنیف خان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں۔