آزادکشمیرکے نومنتخب وزیراعظم راجہ فاروق حیدراورمسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کورابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت کی مبارکباد
لندن۔۔۔31، جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے آزادکشمیرکے نومنتخب وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ آزادکشمیر کے عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو واضح اکثریت سے کامیاب بنایاہے اور آج آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے معزز اراکین نے راجہ فاروق حیدرکو بطوروزیراعظم منتخب کرلیا ہے ۔ ندیم نصرت نے راجہ فاروق حیدرکو آزادکشمیرکا وزیراعظم منتخب ہونے پروزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف، مسلم لیگ (ن) کے تمام رہنماؤں ، منتخب نمائندوں ، کارکنان اورآزادکشمیر کے عوام کو بھی دلی مبارکبادپیش کی ۔