ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں،غیرقانونی چھاپوں اور مظالم کے خلاف آج بروز اتوار نکالیجانے والی احتجاجی ریلی بعض ناگزیروجوہات کی بناء پر مؤخرکردی گئی
ریلی کی اگلی تاریخ کااعلان جلدہی کیا جائے گا۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔31 جولائی 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں،چھاپوں اور مظالم کے خلاف اتوار31جولائی کونکالی جانے والی احتجاجی ریلی بعض ناگزیروجوہات کی بناء پرفی الحال مؤخرکرنے کااعلان کیاہے۔ ریلی کی اگلی تاریخ کااعلان جلدہی کیا جائے گا۔