Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گزشتہ 9 روز کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس اور رینجرز ایم کیوایم کے 20 کارکنوں کو گرفتار کرچکی ہے


گزشتہ 9 روز کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس اور رینجرز ایم کیوایم کے 20 کارکنوں کو گرفتار کرچکی ہے
 Posted on: 7/29/2016
گزشتہ 9 روز کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس اور رینجرز ایم کیوایم کے 20 کارکنوں کو گرفتار کرچکی ہے
گرفتار شدگان میں ایم کیوایم کے کارکنوں اور ذمہ داروں کے ساتھ ساتھ منتخب کونسلرز بھی شامل ہیں
رینجرز کو حاصل پولیس اختیارات کی مدت ختم ہونے کے باوجود رینجرز کی جانب سے کراچی میں چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا
رینجرز نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں ملیر، شاہ فیصل کالونی، نارتھ کراچی، لیاقت آباد، عزیز آباد اورنگی ٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن سے ایم کیوایم کے 9 کارکنوں کو گرفتار کیا۔ بعض کارکنوں کو تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا
کراچی ۔۔۔ 29 جولائی 2016 ء
گزشتہ 9روز کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس اوررینجرز ایم کیوایم کے 20کارکنوں کوگرفتارکرچکی ہے ۔ ان گرفتار شدگان میں ایم کیوایم کے منتخب کونسلرزبھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 20جولائی کوگلستان جوہرسے کنٹونمنٹ کے سے منتخب جنرل کونسلر ذیشان بیشرفاروقی، یوسی 8 کے کارکن اسداورنیوکراچی سے یوسی 10کے کارکن شبیر احمد قادری کوپولیس اور رینجرزنے گرفتار کرلیا۔ 21جولائی کورینجرزنے ناظم آبادگلبہارٹاؤن کے کارکن ریحان اختر، لائنزایریاٹاؤن کے کارکن شاہدکوجناح اسپتال سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسی روز لیاقت آبادٹاؤن کے کارکن فہیم جمال کوگرفتارکیاگیا۔ 22جولائی کوایم کیوایم رنچھوڑلائن ٹاؤن کے کارکن محمداسلم کو فائربریگیڈ آفس سے گرفتارکیا گیا۔ اسی روز کورنگی سے یوسی 28کے کارکنوں شاہد او رمحمدایوب کوگھروں سے گرفتار کیاگیا۔24جولائی کوپولیس نے گلستان جوہر ٹاؤن کے کارکن کے بھائی راحیل کوحراست میں لیاگیا۔ 25جولائی کواسکیم 33 یوسی 29کے کارکن محمد سلمان اوریوسی 29کے ہی کارکن محمدنعمان کورینجرزکے سادہ لباس اہلکاروں نے 26جولائی کو گھرسے حراست میں لیا۔ 27جولائی کوپولیس اوررینجرزنے چار کارکنوں کو گرفتارکیا۔ جن میں بلدیہ ٹاؤن سے سادہ لباس میں ملوس اہلکاروں نے کارکنوں عمران اورعدنان کوان کے گھروں سے گرفتارکیا جبکہ لیاقت آباد سے یوسی 6کے کارکن محمدارشدقریشی اورلیاقت آبادسے یوسی 36کے کارکن محمد خالد کو کریم آباد کی مارکیٹ سے حراست میں لیاگیا۔ قانونی طورپر رینجرز کو حاصل پولیس اختیارات کی مدت ختم ہونے کے باوجود رینجرزکی جانب سے چھاپوں اورگرفتاریوں کاسلسلہ جاری رہااورجمعرات 28جولائی کو رینجرزنے شاہ فیصل کالونی میں ایم کیوایم کے ٹاؤن آفس پر چھاپہ مارکریوسی 9کے آرگنائزر عبدالصمد، کمیٹی ممبر عمران سہروردی اورکارکن عدنان کوگرفتارکرلیا جبکہ سرجانی ٹاؤن کے ٹاؤن آفس پر بھی چھاپہ مارا۔ پولیس اوررینجرزنے نارتھ کراچی یوسی 4کے جنرل کونسلر اعتزازاحمداوریوسی 5کے کارکن محمد فیضان شاہ کو گرفتارکرلیا۔ اسی طرح پولیس اوررینجرزنے 28جولائی کوہی اورنگی ٹاؤن کے کارکن ندیم ملک اورلیاقت آباد ٹاؤن یوسی 37کی کمیٹی کے رکن خالدجمیل کو گرفتارکرلیا۔ رینجرز نے 29جولائی کی شب ملیرمیں ٹاؤن آفس کے قریب چھاپہ مارکر کارکن اطہرعلی خان کو گرفتارکرلیا۔اس کے علاوہ رینجرز نے اسی روز عزیزآباد کے علاقے میں بھی کارروائی کی اورایک شخص کوحراست میں لیا۔ اس طرح گزشتہ 9روزکے دوران گرفتارکئے جانے والے کارکنوں اورذمہ داروں کی تعداد20ہوگئی ہے ۔ ان میں سے بعض کارکنوں کوتاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے ۔ 

7/19/2024 6:18:18 AM