Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کابل میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ الطاف حسین


کابل میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 7/23/2016
کابل میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ الطاف حسین 
دھماکے میں درجنوں شہریوں کے جاں بحق اورسینکڑوں کے زخمی ہونے پرقائدتحریک الطاف حسین کا دلی افسوس کااظہار
جن عناصر نے آج کابل میں دھماکہ کرکے معصوم وبے گناہ شہریوں کوخون میں نہلایاہے وہ انسان کہلانے کے حقدارنہیں ہیں 
دہشت گردی کے خاتمہ اورامن واستحکام کیلئے پوری دنیاکومتحد ہوجاناچاہیے ۔ الطاف حسین
معصوم شہریوں کی ہلاکت پر افغانستان کے صدراشرف غنی اورافغان عوام کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 23 جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور اس میں درجنوں شہریوں کے جاں بحق اورسینکڑوں کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جن عناصر نے آج کابل میں دھماکہ کرکے معصوم وبے گناہ شہریوں کوخون میں نہلایاہے وہ انسان کہلانے کے حقدارنہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ اورامن واستحکام کے لئے پوری پاکستان ، افغانستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیاکومتحد ہوجاناچاہیے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم دہشت گردی کے اس بڑے واقعہ اورمعصوم شہریوں کی ہلاکت پر افغانستان کے صدراشرف غنی اورافغان عوام کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افرادکوجنت الفردوس میں جگہ دے ، ان کے لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے اورزخمیوں کوجلدصحتیابی عطاکرے۔ 

7/19/2024 6:15:59 AM