Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عدالتی کارروائی کے منتظر زیرحراست ایم کیوایم کے سیاسی کارکنوں پر تشدد اورناروا سلوک کاخدشہ ہے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل


عدالتی کارروائی کے منتظر زیرحراست ایم کیوایم کے سیاسی کارکنوں پر تشدد اورناروا سلوک کاخدشہ ہے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل
 Posted on: 7/22/2016
عدالتی کارروائی کے منتظر زیرحراست ایم کیوایم کے سیاسی کارکنوں پر تشدد اورناروا سلوک کاخدشہ ہے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل
وسیم اختر اور رؤف صدیقی ، ذرائع ابلاغ اور عوامی اجتماعات میں رینجرز کو کھل کرتنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں ، ایمنسٹی انٹرنیشنل
وسیم اختر، طاہر غفاراور ذیشان فاروقی ملیرڈسٹرکٹ کی کراچی پولیس کے حوالہ کیاگیا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
ملیرڈسٹرکٹ اور کراچی کے دیگر علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے نارواسلوک، ماورائے عدالت قتل اوردیگرخلاف ورزیوں کا نشانہ بنایا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
لندن ۔۔۔22، جولائی2016ء
انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایم کیوایم کے نامزدمیئرکراچی وسیم اختراوررؤف صدیقی کی گرفتاری کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں سمیت پانچ سیاسی کارکنوں کو حراست کے دوران تشدد اور نارواسلوک کا نشانہ بنایاجاسکتا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان وسیم اختر، رؤف صدیقی ، طاہر غفاراور ذیشان بشیرفاروقی سمیت پانچ افرادکراچی میں پولیس کی حراست میں ہیں جوکہ ریاست کی سیکوریٹی فورسز پر تنقید سمیت مختلف کریمنل چارجز کی بناء پرعدالتی کارروائی کا انتظارکررہے ہیں ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حراست کے دوران ان سیاسی کارکنوں پرتشدداور نارواسلوک کے خدشہ پر گہری تشویش ظاہرکی ہے ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ایم کیوایم کے نامزد میئر کراچی وسیم اختراوررکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی کو دہشت گردی کے مشتبہ افراد کومقامی اسپتال میں طبی امدادفراہم کرنے اور سیکوریٹی فورسز پر تنقیدکے الزام میں 19 جولائی کو گرفتارکیاجبکہ19 جولائی کے دوسرے واقعہ میں طاہرغفاراور ذیشان بشیرفاروقی کو پولیس نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتارکیا ۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ایم کیوایم کے چارکارکنان سمیت پانچوں افراد نے اپنے خلاف تمام الزامات کو مسترد کیا ہے ۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ وسیم اختر، طاہر غفاراور ذیشان فاروقی ملیرکوڈسٹرکٹ کی پولیس کے حوالہ کیاگیا ہے اورایمنسٹی انٹرنیشنل کو گزشتہ 12 ماہ سے متعدد معتبرالزامات موصول ہوئے ہیں کہ جن کو ملیرڈسٹرکٹ اور صوبہ سندھ کے شہرکراچی کے دیگر علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے نارواسلوک، ماورائے عدالت قتل اوردیگرخلاف ورزیوں کا نشانہ بنایا ہے ۔ یزیرحراست پانچوں افراد کے اہل خانہ اور وکلاء نے یہ بھی شکایت کی ہے کہ انہیں گرفتاری کے بعد محدود ملاقات کا موقع دیا گیا ہے ۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاہے کہ گزشتہ سال میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں قانون نافذکرنے والی اتھارٹیز کی جانب سے سیاسی کارکنوں اور دہشت گردی کے شبے میں بلاجواز گرفتاریاں ، جبری گمشدگیاں، تشدداورماورائے عدالت قتل کیے گئے جن میں ایم کیوایم کے ارکان کی بڑی تعداد ہے ۔ وسیم اختراور رؤف صدیقی دونوں ذرائع ابلاغ اور سیاسی اجتماعات میں کراچی میں آپریشن کرنے والی پیراملٹری رینجرز کو کھل کر تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں کہ رینجرز ،ایم کیوایم کے ارکان کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ۔

7/19/2024 6:14:19 AM