Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینئر بزرگ سیاستدان معراج محمد خان کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان گزری کے قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا


سینئر بزرگ سیاستدان معراج محمد خان کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان گزری کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
 Posted on: 7/22/2016
سینئر بزرگ سیاستدان معراج محمد خان کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان گزری کے قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا 
نما زجنازہ اور تدفین میں ڈپٹی کنوینر عامر خان ، رابطہ کمیٹی کے ارکان ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے شعبہ جات 
کے اراکین ، بلدیاتی نمائندوں سمیت دیگر سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات کی شرکت 
معراج محمد خان کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابل فراموش ہیں، عامر خان کی میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔22، جولائی 2016ء 
سینئر بزرگ سیاستدان اور کہنہ مشق نظریاتی سیاستی کارکن معراج محمد خان کو آج سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان گزری کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم کی نمازجنازہ خیابان راحت ڈیفنس میں واقع جامعہ مسجد سلطان میں ادا کی گئی ۔ نما جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر عامر خان ، رابطہ کمیٹی کے اراکین زاہد منصوری ، اسلم آفریدی، اشرف نور ، اکرم راجپوت ، رکنیت الدین تاج ، فیض محمد ،حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے اراکین ، بلدیاتی نمائندوں ، ٹاؤن آرگنائزر و آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ، یوسیز آرگنائزر و یوسی کمیٹی کے اراکین ، علمائے کرام سمیت سمیت دیگر سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ مرحوم کے عزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ 
دریں اثناء نماز جنازہ اور تدفین کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہاکہ معراج محمد خان انتہائی نفیس انسان تھے اور ان کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ معراج محمد خان مرحوم زمانہ طالب علمی سے سیاست میں اہم کردار ادا کرتے رہے اور ملک میں جمہوری اور سیاسی نظام کے استحکام کیلئے علالت کے باوجود سرگرم رہے اور آخری وقت تک اپنی حق پرستانہ جدوجہد پر قائم رہے ۔ انہوں نے کہاکہ معراج محمد خان مرحوم کو ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے اوردعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوسلہ عطاکرے









7/19/2024 6:25:58 AM