Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آزادکشمیرکے عام انتخابات میں مسلم لیگ کی شاندارکامیابی پر میاں محمدنوازشریف، مسلم لیگ کےتمام رہنماؤں ، کارکنان اورہمدردوں کو ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی زبردست مبارکباد

آزادکشمیرکے عام انتخابات میں مسلم لیگ کی شاندارکامیابی پر میاں محمدنوازشریف، مسلم لیگ کےتمام رہنماؤں ، کارکنان اورہمدردوں کو ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی زبردست مبارکباد
 Posted on: 7/22/2016
آزادکشمیرکے عام انتخابات میں مسلم لیگ کی شاندارکامیابی پر میاں محمدنوازشریف، مسلم لیگ کےتمام رہنماؤں ، کارکنان اورہمدردوں کو ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی زبردست مبارکباد
مسلم لیگ کی قیادت اورکامیاب ہونیوالے امیدوارعوام کی بلاامتیازخدمت کریں اوران کی فلاح بہبوداورمسائل کے حل کیلئے کام کریں۔ الطاف حسین
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کے مظالم کے خاتمے اورعلاقے میں پائیدارامن کے قیام کیلئے نتیجہ خیزمذاکرات کاآغازکیاجائے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 21 جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے آج آزادکشمیرمیں ہونے والے عام انتخابات میں شاندارکامیابی پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف، مسلم لیگ ن کے تمام رہنماؤں، مجلس عاملہ کے اراکین، کارکنان اورہمدردوں کو زبردست مبارکبادپیش کی ہے۔جناب الطاف حسین نے مسلم لیگ کی قیادت ، رہنماؤں اورالیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں سے درخواست کی کہ وہ عوام کی بلاامتیازخدمت کریں، ان کی فلاح بہبوداورمسائل کے حل کیلئے کام کریں اور تعلیم ، پانی، بجلی،صحت کے چھوٹے مراکزکے قیام، روزگارکی فراہمی کے لئے جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ صنعتوں ، اسکولوں، کالجوں اوریونیورسٹیوں کے قیام پر خصوصی توجہ دیں۔جناب الطاف حسین نے مسلم لیگ کی قیادت اورحکومت سے یہ بھی کہاکہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کی جانب سے مسلمانوں پرڈھائے جانے والے بھارتی افواج کے مظالم کے خاتمے اورعلاقے میں پائیدارامن کے قیام کیلئے نتیجہ خیزمذاکرات کاآغازکریں تاکہ وسط ایشیا ریجن کاپوراخطہ امن کاگہوارہ بن سکے اوریہاں کے عوام امن وسکون سے زندگی بسرکرسکیں۔

7/19/2024 6:19:47 AM