Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں کراچی اور حیدآباد کی کشمیری ووٹروں کی لسٹوں سے ووٹ غائب کرنے اور کشمیریوں کے اضافی ووٹرز کے اندراج میں دھاندلی پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں کراچی اور حیدآباد کی کشمیری ووٹروں کی لسٹوں سے ووٹ غائب کرنے اور کشمیریوں کے اضافی ووٹرز کے اندراج میں دھاندلی پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 7/21/2016
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں کراچی اور حیدآباد کی کشمیری ووٹروں کی لسٹوں سے ووٹ غائب کرنے اور کشمیریوں کے اضافی ووٹرز کے اندراج میں دھاندلی پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
ووٹر لسٹوں کے اندراج میں دھاندلی ایم کیوایم کی فتح کو ناکامی میں تبدیل کرنے اور الیکشن سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے ، رابطہ کمیٹی 
کراچی اور حیدرآباد میں حالیہ الیکشن کیلئے 20ہزارنئے ووٹوں کا اندراج ہوا جن میں سے صرف 8ہزار ووٹ ووٹر لسٹوں درج ہوئے ، رابطہ کمیٹی 
الیکشن والے دن کراچی اور حیدرآباد میں کشمیری ووٹرز ووٹر لسٹوں میں اپنا نام تلاش کرتے رہے اور مایوس لوٹ گئے جبکہ اضافی ووٹرز لسٹ بھی سب جگہ فراہم نہیں کی گئی، رابطہ کمیٹی 
ووٹر لسٹوں میں کشمیریوں کے ہزاروں ووٹرز کے ناموں کو حذف کرنا سراسر ناانصافی اور انہیں حق رائے دہی سے محروم رکھنے اور الیکشن سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے، رابطہ کمیٹی 
الیکشن میں دھاندلی کے اس عمل میں الیکشن کمیشن حکام ، حکومت اورانتظامیہ ملوث ہیں ،، رابطہ کمیٹی 
چیف الیکشن کمشنر کو ووٹر ز کے اندراج نہ ہونے اور پرانے نام لسٹوں سے غائب کرنے کا نوٹس لینا چاہئے، رابطہ کمیٹی 
ووٹوں کے غائب ہونے کے عمل پر الیکشن کیمپوں میں جاکر میڈیا کو کوریج کی اجازت نہ دینے کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، رابطہ کمیٹی 
پورے پاکستان میں کشمیری ووٹرز کے اندراج کرائے گئے جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں نام غائب کردیئے گئے ، باقی پورے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ ووٹوں کااندراج کرایا گیا تاکہ ایم کیوایم کی پرواز کو روکا جاسکے ،ر ابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔21، جولائی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں کراچی اور حیدآباد کی کشمیری ووٹروں کی لسٹوں سے ووٹ غائب کرنے اور کشمیریوں کے اضافی ووٹرز کے اندراج میں دھاندلی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ووٹر لسٹ کے اندراج میں دھاندلی ایم کیوایم کی فتح کو ناکامی میں تبدیل کرنے اور الیکشن سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی اور حیدرآباد میں کشمیریوں کے کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے جبکہ حالیہ الیکشن کیلئے 20ہزارنئے ووٹوں کا اندراج بھی کرایا گیا تھا جن میں سے صرف 8ہزار ووٹ ووٹر لسٹ میں آئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے سوال کیا کہ جب 20ہزار اضافی ووٹرز کا اندراج کرایا گیا تھا تو صرف 8ہزار ووٹرز کے نام ووٹر لسٹ میں کیوں آئے اور اس میں مکمل طور پر الیکشن کمیشن حکام اور حکومت کی ملی بھگت اور دھاندلی کا عنصر نمایاں ہوگیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج الیکشن والے دن کراچی اور حیدرآباد میں کشمیری ووٹرز ووٹر لسٹوں میں اپنا نام تلاش کرتے رہے اور مایوس ہوکر گھروں کو لوٹ گئے جبکہ اضافی ووٹرز لسٹ بھی سب جگہ فراہم نہیں کی گئی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ووٹر لسٹوں میں کشمیریوں کے ہزاروں ووٹرز کے ناموں کو غائب کرنا سراسر ناانصافی اور انہیں حق رائے دہی سے محروم رکھنے کے مترادف ہے اور اس عمل سے آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کے الیکشن پر کئی سوالات کھڑے کردیئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کے سلسلے میں کراچی اور حیدرآباد سے اضافی ووٹر ز کے ناموں کا اندراج نہ ہونا کھلی دھاندلی ہے اور اس کا واحد مقصد ایم کیوایم کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں کامیاب ہونے سے روکنا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک طرف کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کو دیوار سے لگادیا گیا ہے اور دوسری جانب آزاد کشمیر کے الیکشن میں پورے پاکستان میں کشمیری ووٹرز کے اندراج کرائے گئے جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں ووٹر لسٹوں سے ہزاروں نام غائب کردیئے گئے اور باقی پورے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ ووٹوں کااندراج کرایا گیا تاکہ ایم کیوایم کی پرواز کو روکا جاسکے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ الیکشن میں دھاندلی کے اس عمل میں الیکشن کمیشن حکام ، حکومت اورانتظامیہ ملوث پء لہٰذا چیف الیکشن کمشنر لراچی اور حیدرآباد کے کشمیری ووٹوں کی لسٹوں سے ووٹ غائب کرنے اور کشمیریوں کے اضافی ووٹرز کے اندراج نہ ہونے کا سختی سے نوٹس لیں اور الیکشن کمپوں میں جاکر میڈیا کو کوریج کی اجازت لئے نہیں دی جارہی ہے کہ ووٹرز کی یہ شکایت کہ ان کے ووٹ غائب ہیں اور اضافی ووٹر لسٹیں دستیاب نہیں ہیں میڈیا پر نہ آسکے لہٰذا الیکشن میں غیر شفاف عمل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل لائے جائی ۔ 

7/19/2024 6:17:35 AM