Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نامزدحق پرست میئرکراچی وسیم اختر اورحق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالرؤف صدیقی کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے پر جمعے کوکراچی پریس کلب پربڑاپر امن احتجاج مظاہرہ کیا جائے گا ، کنور نوید جمیل


نامزدحق پرست میئرکراچی وسیم اختر اورحق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالرؤف صدیقی کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے پر جمعے کوکراچی پریس کلب پربڑاپر امن احتجاج مظاہرہ کیا جائے گا ، کنور نوید جمیل
 Posted on: 7/20/2016
نامزدحق پرست میئرکراچی وسیم اختر اورحق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالرؤف صدیقی کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے پر جمعے کوکراچی پریس کلب پربڑاپر امن احتجاج مظاہرہ کیا جائے گا ، کنور نوید جمیل 
ایم کیوایم کے کارکنوں اورحق پرست عوام کے ساتھ ناجائز ظلم و ستم کا سلسلہ بند ہونے تک ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے کنور نوید جمیل 
ہم مہاجروں اورایم کیوایم پر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھا رہے ہیں ،اگر کراچی کے لوگوں کو انصاف مل رہا ہوتا تو ہم احتجاج نہیں کرتے، ڈپٹی کنوینر
کنورنویدجمیل کی ایم کیوایم ڈپٹی کنوینرعامرخان اوررکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس
کراچی:۔۔۔20؍جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرکنورنویدجمیل نے کہاہے کہ نامزدحق پرست میئرکراچی وسیم اختر اورحق پرست رکن عبدالرؤف صدیقی کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ کے تحت جمعے کوکراچی پریس کلب پر کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں اورحق پرست عوام کے ساتھ ناجائز ظلم و ستم کا سلسلہ بند ہونے تک ہم اپنی آواز احتجاج بلندکرتے رہیں گے۔ ہم مہاجروں اورایم کیوایم پر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھا رہے ہیں ،اگرکراچی کے لوگوں کو اور ایم کیو ایم کے لوگوں کو انصاف مل رہا ہوتا تو ہم احتجاج نہیں کررہے ہوتے لیکن اب ہم مجبور ہیں کہ اس اندھیر نگری چوپٹ راج اورکراچی کے عوام پر ہونے والے اس ظلم ستم پراپنے پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں ۔ کراچی میں عملاً مارشل لاء لگ چکا ہے، پاکستان کی حکومتیں خوف یا اپنے مفادات کی وجہ سے اس پر زبان کھولنے کیلئے بھی تیار نہیں ہیں۔ان خیالات اظہارانہوں نے ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرعامرخان اوررکن رابطہ کمیٹی عار ف خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔کنورنویدجمیل نے کہاکہ کسی مہذب معاشرے میں ایسے کسی کیس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ڈاکٹرکیلئے علاج کرنا لازمی ہے چاہئے کوئی مجرم ہی کیوں نہ ہو اور اگرڈاکٹر کسی مریض کا علاج نہیں کرتا تو پاکستان کے قانون کے مطابق بھی اس ڈاکٹر کو 2 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے نامزد مئیروسیم اختر اور رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی پرایک ایسا الزام لگایاگیاجس میں نہ کسی زخمی کا پتہ ہے کہ جس کے علاج کیلئے فون کرکے کہا گیاہو یہ سراسرظلم اورایم کیوایم دشمنی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کل عدالت نے وسیم اختر اور رؤف صدیقی کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجا تھا،تاہم جب عدالتی تحویل میں جیل کسٹڈی آج پولیس انہیں جیل سے ریمانڈ لینے کیلئے عدالت لائی اور عدالت میں جج موجود نہیں تھی توقانون کے مطابق پولیس کی یہ ذمہ داری تھی کہ انہیں دوبارہ کیا جاتا لیکن انہیں جیل کسٹڈی نہیں کیا بلکہ ایک ایسے پولیس آفیسر کے حوالے کردیا گیا کہ جو تشدد اور ماورائے عدالت قتل اور ایم کیوا یم کے ساتھ بغض رکھنے میں بدنام ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم اور کراچی کے عوام کو جن کے وسیم اختر نامزد میئر ہے انہیں وسیم اختر کو پولیس کی کسٹڈی میں رکھنے پر شدید پریشانی ہے یہی نہیں بلکہ وہ پولیس آفیسر میڈیا پر آکر اس قسم کا بیان دے رہا ہے کہ ہم ان سے ’’را‘‘ کے حوالے سے تفتیش کریں گے یہ 25 مقدمات میں مطلوب ہیں۔کنورنویدجمیل نے کہاکہ میں پاکستان کی حکومتوں، اداروں سے یہ کہتا ہوں کہ خدارا پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کے ساتھ اس قسم کا برتاؤ نہ کریں کہ وہ پاکستان میں انصاف کی فراہمی سے ناامیدہی ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سال سے ریاستی اداروں کی جانب سے کراچی کے عوام اور ایم کیو ایم کے کارکنوں پر ظلم و ستم کا جو سلسلہ چل رہا ہے اسے فی الفور ختم کیا جائے۔کنورنویدجمیل نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف، حکام بالا تمام سے مطالبہ ہے کہ جب تک وسیم اختر کی ضمانت نہیں ہوتی انھیں جیل کسٹڈی کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کنوینر عامر خان کوبھی 11 مارچ 2015ء کونائن زیروچھاپے کے وقت یہ کہہ کر لے جایا گیاکہ ان سے کچھ سوالات کرنے ہیں تاہم بعدمیں انہیں تین ماہ کے لئے رینجرزطویل میں لے لیاگیا، رکن رابطہ کمیٹی قمر منصور اور شاہد پاشا کو گرفتار کرکے لے جایا گیا انہیں بہیمانہ تشددکانشانہ بنایاگیااور کسی مقدمے کے بغیر چھوڑ دیا گیا۔کنورنویدجمیل نے مزیدکہاکہ معلوم ہوتا ہے کہ کراچی میں عملاً مارشل لاء لگ چکا ہے اورپاکستان کی حکومتیں خوف یا اپنے مفادات کی وجہ سے اس پر زبان کھولنے کیلئے بھی تیار نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم مہاجروں پر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھا رہے ہیں ، بین الاقوامی اداروں ایمنسٹی وغیرہ نے تواس پر آواز اٹھائی لیکن بدقسمتی سے پاکستان نہ کسی ادارے اوراین جی اویزنے اس پرآوازنہیں اٹھائی۔ انہوں نے کہاکہ اگر عدالتوں سے کراچی کے لوگوں کو اور ایم کیو ایم کے لوگوں کو انصاف مل رہا ہوتا تو ہم احتجاج نہیں کررہے ہوتے لیکن اب ہم مجبور ہیں کہ اس اندھیر نگری چوپٹ راج اور کراچی کے عوام پر ہونے والے اس ظلم و ستم پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں ۔کنورنویدجمیل نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وسیم اختر کو فی الفور جیل منتقل کیا جائے۔انہوں نے عدالتوں سے بھی اپیل کی کہ 61 کارکنوں کی اغواء اور گرفتاریوں کی پٹیشنیں موجود تھی لیکن انہیں بہیمانہ قتل کردیا گیااور ابھی بھی 130 کی پٹیشنیں موجو ہے۔

7/19/2024 6:21:27 AM