تبلیغی جماعت کراچی کے امیر و ممتازعالم دین عبد الرشید سواتی کے انتقال پرقائد ایم کیو ایم الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
کراچی۔۔20 جولائی 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تبلیغی جماعت کراچی کے امیرو ممتازعالم دین عبد الرشید سواتی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار رکرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلندفرمائے اور سوگواران کوصبر جمیل عطا کرے۔ آمین