تبلیغی جماعت کراچی کے امیر و ممتازعالم دین عبد الرشید سواتی اور ایم کیوایم پنجاب کے نائب صدر فرقان مغل کے صاحبزادے کے انتقال پررابطہ کمیٹی کا اظہارِ تعزیت
کراچی۔۔20 جولائی 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تبلیغی جماعت کراچی کے امیر و ممتازعالم دین عبد الرشید سواتی اور ایم کیوایم پنجاب کے نائب صدر فرقان مغل کی صاحبزادی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوسلہ عطاکرے