Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انسانیت کے لئے عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات اور فن قوالی کے لئے امجد فرید صابری کی فنی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا


انسانیت کے لئے عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات اور فن قوالی کے لئے امجد فرید صابری کی فنی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا
 Posted on: 7/18/2016
انسانیت کے لئے عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات اور فن قوالی کے لئے امجد فرید صابری کی فنی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا
عبدالستار ایدھی نے انسانیت کی خدمت کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کردی تھی، اسلم آفریدی
ایم کیوایم کے تحت اورنگی ٹاؤن نمبر5میں عبدالستارایدھی اورشہید امجدفریدصابری کی یاد میں منعقدہ تقریب’’شمع فروزاں‘‘میں میڈیاسے گفتگو
کراچی:۔۔۔18جولائی 2016
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی نے کہاہے کہ انسانیت کے لئے عبدالستارایدھی اورفن قوالی کے لئے امجد فرید صابری کی خدمات کورہتی دنیاتک یاد رکھاجائے گا، تمامترنامناسب حالات باوجودایم کیوایم کے ان کے مشن کوآگے لیکرجائیگی۔ان خیالات اظہارانہوں نے ایم کیوایم کے تحت اورنگی ٹاؤن نمبر5میں عبدالستارایدھی اورشہید امجدفریدصابری کی یاد میں منعقدہ تقریب’’شمع فروزاں‘‘ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اظہاراحمدخان ،حق پرست اراکین اسمبلی محبوب عالم،اقبال قادری ایڈووکیٹ ،سیف الدین خالد اورحق پرست بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ حق پرست عوام وکارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسلم آفریدی نے کہاکہ عبدالستارایدھی بلاشبہ بہت بڑی سماجی شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے انسانیت کی خدمت کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کردی تھی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم ان کے کام خدمت خلق فاؤنڈیشن تحت جاری رکھے گی ۔انہوں نے عبدالستارایدھی اور امجد فرید صابری کوسماجی وفنی خدمات پرقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے خراج عقیدت وخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب اور امجد فریدصابری کی کمی توہم پوری نہیں کرسکتے لیکن اان کے مشن کوجاری ضروررکھ سکتے ہیں جوہرحال میں جاری رہیگا۔ انہوں نے مرحوم عبدالستارایدھی اورامجدفریدصابری شہیدکے درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کے لئے فاتحہ خوانی کی اوران کے حق میں دعائیں کیں۔





تصاویر

7/19/2024 6:19:31 AM