Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کاممتازسماجی رہنماء عبدالستارایدھی اوربین الاقوامی شہرت یافتہ حق پرست قوال شہید امجد فرید صابری کی خدمات پرزبردست خراج عقیدت وخراج تحسین


ایم کیوایم کاممتازسماجی رہنماء عبدالستارایدھی اوربین الاقوامی شہرت یافتہ حق پرست قوال شہید امجد فرید صابری کی خدمات پرزبردست خراج عقیدت وخراج تحسین
 Posted on: 7/18/2016
ایم کیوایم کاممتازسماجی رہنماء عبدالستارایدھی اوربین الاقوامی شہرت یافتہ حق پرست قوال شہید امجد فرید صابری کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت وخراج تحسین 
اورنگی ٹاؤن نمبر5چورنگی پر’ ’شمع فروزاں‘‘منعقدہ تقریب میں حق پرست عوام وکارکنان کی بڑی تعدادمیں شرکت
عبدالستارایدھی اور امجد فریدصابری کی یاد میں شمعیں روشن کرکے عقیدت کا اظہار کیا
کراچی:۔۔۔18جولائی 2016
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ممتازسماجی رہنماء عبدالستارایدھی کوان کی نصف صدی پرمحیط انسانیت کے لئے خدمات اوربین الاقوامی شہرت یافتہ حق پرست قوال شہیدامجد فرید صابری کوان کی فنی خدمات پرخراج عقیدت پیش کرنے کاسلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے میں عبدالستارایدھی اورامجد فرید صابری کی یاد میں’’شمع فروزاں‘‘عنوان سے تقریبات کاانعقادکرکے اس میں شمعیں روشن کی جارہی ہیں۔عبدالستارایدھی اورامجدفریدصابری کی یاد میں پیرکو اورنگی ٹاؤن نمبر5میں کینڈل لائٹس ویجل پروگرام منعقد کیاگیا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی،اراکین سینٹرل ایگزیکٹوکونسل، حق پرست عوامی نمائندے ،حق پرست بلدیاتی نمائندوں،ایم کیوایم کے تنظیمی ذمہ داران ، کارکنان اورہمدردحق پرست عوام خصوصاً بزرگوں ،نوجوانوں،خواتین اوربچوں بچیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اورانسانیت کے لئے عبدالستار ایدھی کی گراں قدرخدمات اوراوربین الاقوامی شہرت یافتہ حق پرست قوال شہیدامجد فریدصابری کوان کی فنی خدمات پر زبردست خراج عقیدت و سلام تحسین پیش کیااوران کے درجات کی بلندی کے لئے ڈھیروں دعائیں کیں۔ عبدالستارایدھی اورامجد فرید صابری کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اورنگی نمبر5میں منعقدہ تقریب کے سلسلے میں غیرمعمولی انتظامات کیے گئے اوراورنگی ٹاؤن نمبر5کی چورنگی پربڑا پنڈال تیارکیاگیاتھاجس کے عقب میں اسکرین لگائی گئی تھی جس پرعبدالستارایدھی اورامجدفریدصابری کی یادگارتصاویرنمایاں تھیں۔عبدالستارایدھی اور امجدفریدصابری کی یاد میں منعقدہ ’شمع فروزاں‘‘تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم آفریدی،اظہاراحمدخان، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان ،حق پرست اراکین قومی وصوبائی محبوب عالم،اقبال قادری ایڈووکیٹ، سیف الدین خالد،یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین اورکونسلرزکے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی جنہوں نے شمعیں روشن کرکے عبدالستار ایدھی اورامجدفریدصابری کوزبردست خراج عقیدت پیش کیااوران کی یادمیں شمعیں روشن کیں۔





تصاویر

7/19/2024 6:27:09 AM