Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کی زندگی اجیرن کردی گئی، کنور نوید جمیل


کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کی زندگی اجیرن کردی گئی، کنور نوید جمیل
 Posted on: 7/17/2016
کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کی زندگی اجیرن کردی گئی، کنور نوید جمیل
عبدالستار ایدھی صاحب کے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ہے
کراچی کے لوگ محسن شناس انسان ہیں وہ اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، کنور نوید جمیل ڈپٹی کنوینر
عبدالستار ایدھی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال امجد صابری نے دنیا بھر میں اسلام اور پاکستان کا سوفٹ امیج متعارف کرایا، رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ
عبدالستار ایدھی صاحب نے بلا رنگ نسل، زبان پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کی خدمت کی ہے، وقار شاہ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی 
کورنگی نمبر ڈھائی میں معروف سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی اور معروف قوال امجد صابری کی یاد میں شمع روشن کرنے کی تقریب کے شرکاء سے خطاب 
کراچی :17؍ جولائی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی ابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں اس شہر کے لوگوں پر بھاری گزرے ہیں اس دو ماہ میں ہم سے ایسے بین الاقوامی شخصیت چھین لئے گئے ہیں یا ہم سے جدا ہوگئے ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیامیں پاکستان کی پہچان تھے اور کراچی سے تعلق رکھنے والے یہ دونوں شخصیات نے اسلام اور پاکستان کا انتہائی مہربان چہرہ دنیا بھر میں متعارف کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ، دنیا میں ہزاروں فلاحی ادارے کام کررہے ہیں لیکن جو عزت اور شہرت عبدالستار ایدھی صاحب کے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کو ہے وہ دنیا کے کسی بھی فلاحی ادارے یا اس کے سربراہ کو آج تک حاصل نہیں ہوئی ۔ انہو ں نے کہا کہ اس ایدھی فاؤنڈیشن کو جس کی بنیاد عبدالستار ایدھی نے ڈالی اس فاؤنڈیشن کو یہ اعزاز حاصل ہے کے ایک انتہائی غریب شخصیت نے اس کی بنیاد ڈالی ، اس آرگنائزیشن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس ادارے کی ایمبولینس سروس دنیا بھر میں پرائیویٹ سیکٹرکے تحت چلنے والے اداروں کی ایمبولینس سروس میں سب سے بڑی ایمبولینس سروس ہے ،جس کا نام گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے میں ہے فاؤنڈیشن کی مالیت اربوں میں نہیں کھربوں میں ہے جو کروڑوں لوگوں کی کفالت کرتا ہوجس کے پاس روڈ پر چلنے والی ایمبولینس نہیں بلکہ ایئر ایمبولینس بھی ہو،ایدھی صاحب کی زندگی ہمارے لئے ایک مثال تھی ، ہمیں چاہئے کہ ان کے اصولوں پر چلتے ہوئے ہم اپنی موجودہ زندگی اور عاقبت بھی سنوار سکتے ہیں۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ امجد صابری جو کہ پاکستان کا بڑا نام انتہائی سادہ دل انسان پوری دنیا میں ان کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، کراچی کے لوگ محسن شناس انسان ہیں وہ اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں ، پاکستان کے لوگ ان دو اہم شخصیت کے دن منائیں یا نہ منائیں کراچی کے عوام ان کی یاد کو ہمیشہ منائیں گے ۔آنے والی نسلوں کو اسلام اور پاکستان کے لئے ان کی خدمات یاد کراتے رہیں گے ۔ پورے کراچی میں ان کی جدائی کا دکھ ہے خاص طورپر قائد تحریک کو ان کی شہادت پر بہت دکھ ہے وہ کیسے ہمیں روتا ہوا چھوڑ گئے ہمیشہ یاد رکھیں گے ، تکلیف کی بات د یہ ہے کہ کراچی میں جاری تین سالہ آأپریشن کے دوران یہ سانحہ واقعہ وقوع پذیر ہوا ، ایم کیو ایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین نے بار بار کراچی میں امن بحال کرنے کی اپیل کرتے رہے کہ سندھ کی نااہل حکومت کی پالیسی نے کراچی کو جرائم کا گڑھ بنادیا گیا تھا ، کراچی کے عوام کو امن لوٹانے کی خواہش کوجو کہ ایم کیو ایم کی معمولی خواہش تھی جس کو اس کا جرم بنادیا گیا ، جن اداروں کو بڑے مانوں سے یہ سوچ کر مدعو کیا گیا تھا کہ یہ ادارے کراچی کے بہنوں ، مائیں ، بیٹے ، بیٹیاں اور بزرگوں کی اس خوف کو ختم کریں گے ان کا بیٹا رات کو صحیح سلامت گھر لوٹ آئے ،ان کی نیندیں لوٹائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ایم کیو ایم جو ہم کراچی کے 85فیصد حصے کے اسٹیک ہولڈر ہیں ، ان کے رہنماؤں اور کارکنوں کی زندگی اجیرن کردی گئی ، اسی کورنگی کے علاقے میں کورنگی 6میں ایم کیو ایم نے اپنے کارکنوں کے جنازے رکھ دھرنا دیا جسے 19مئی 2015ء کو قانون نافذ کرنے والوں نے اغواء کیا اور کسی قانون کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اور نہ کسی آئین کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے عقوبت خانوں میں سواسال تشدد کا نشانہ بناکر ویرانوں میں اس غریب کی لاش ڈال دی جس کی ماں اس کی یاد میں آنسو بہابہاکر نابینا ہوگئی ، کراچی کی تاریخ بڑی طویل ہے پاکستان بنانے والوں کی اولادوں نے اس کو سنوارنے کیلئے قربانیاں دی ہے ، یہ کرائے کے قیادت چاہے وہ فوجی ٹرکوں میں آئی ہوں ، چاہے ضمیر فروشوں کے لانڈھری سے دھول کر آئے ہوں ان سب کو کراچی کے عوام نے سب کو مسترد کردیا ہے ۔۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ آج ہم ایدھی صاحب اور امجد صابری کو عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان ک یاد میں شمعیں روشن کررہے ۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ معروف سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال امجد صاحب نے دنیا بھر میں اسلام کا اسلام کا سوفٹ امیج دنیا بھر میں متعارف کرایا تھا ، آج ہم یہاں پر ایدھی صاحب اور امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عبد الستار ایدھی صاحب نے سماجی خدمات اور امجد صابری قوالی میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرایا ہے ۔حق پرست رکن سندھ اسمبلی وقار علی شاہ نے کہا کہ آج ہم لوگ ہیاں پاکستان ہی نہیں دنیا کی عظیم شخصیت عبدالستار ایدھی اور قوالی کے ذریعے دنیا بھر میں اپنی شناخت کرانے والے امجد صابری شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یہ پروگرام ترتب دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی خدمت عظیم کارنامہ جو عبدالستار ایدھی صاحب نے بلا رنگ نسل ، زبان پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کی خدمت کی ہے ۔انہوں نیکہا کہ ایم کیوا یم کے کارکنان نے قائد تحریک الطاف حسین کے بتائے ہوئے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر انسانیت کی خدمت کی ہے 









تصاویر

7/19/2024 6:29:01 AM