Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ترکی میں جمہوریت پسند عوام کی قربانیوں کی بدولت فوجی بغاوت کی ناکامی تمام جمہوریت پسندوں کی فتح ہے ۔الطاف حسین


ترکی میں جمہوریت پسند عوام کی قربانیوں کی بدولت فوجی بغاوت کی ناکامی تمام جمہوریت پسندوں کی فتح ہے ۔الطاف حسین
 Posted on: 7/17/2016
ترکی میں جمہوریت پسند عوام کی قربانیوں کی بدولت فوجی بغاوت کی ناکامی تمام جمہوریت پسندوں کی فتح ہے ۔الطاف حسین
ترکی میں جمہوریت کی فتح دنیابھرکے تمام جمہوریت پسنداور پروگریسو لوگوں اورانسانیت پر یقین رکھنے والوں کی فتح ہے
یہ آمریت کے خلاف نعرہ لگانے والوں اورجدوجہدکرنے والوں کی فتح ہے۔الطاف حسین
اگرعوام اتحاد اور جرات وہمت کامظاہرہ کریں تو بڑی سے بڑی فوجی طاقت بھی اپنے ٹینکوں، اسلحہ اورگولہ بارودکے باوجود عوام کے سامنے کھڑی نہیں ہوسکتی ۔ الطاف حسین 
ہم دیکھیں گے، لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے، جب تاج اچھالے جائیں گے، جب تخت گرائے جائیں گے 
اگر پاکستان میں بھی ارباب اختیارسبق سیکھ لیتے توآج پاکستان بھی متحد اورایک ہوتا، آپس میں بٹاہوانہ ہوتا۔ الطاف حسین
قائدتحریک الطاف حسین کی انسانی حقوق کی ممتازرہنمامحترمہ عاصمہ جہانگیرایڈوکیٹ سے فون پر گفتگو،ترکی کے بہادرعو ام کے ہاتھوں فوج کی عبرتناک شکست پر مبارکبادپیش کی
ترکی کے عوام نے دنیاکو بتادیاکہ وہ چاہے بائیں بازو کے ہوں یادائیں بازو کے ، وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں۔ عاصمہ جہانگیر
لندن ۔۔۔ 16 جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ترکی میں جمہوریت پسند عوام کی قربانیوں کی بدولت فوجی بغاوت کی ناکامی تمام جمہوریت پسندوں اورجمہور کی فتح ہے ۔ انہوں نے یہ بات انسانی حقو ق کمیشن کی سابق سربراہ اورانسانی حقوق کی ممتازرہنمامحترمہ عاصمہ جہانگیرایڈوکیٹ سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے عاصمہ جہانگیرکو ترکی کے بہادر عو ام کے ہاتھوں فوج کی عبرتناک شکست پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے بہادراورجرات مندعوام نے سڑکوں پر نکل کر فوجی بغاوت کوجس طرح ناکام بنایاہے اورجمہوریت کی بقاء کیلئے جس طرح بڑ ھ چڑھ کرقربانی دی ہے اورجس طرح جرات وہمت اوربہادری کامظاہرہ کیاہے اس نے پوری دنیاخصوصاً ساؤتھ ایشیا ریجن کے عوام کو یہ پیغام دیاہے کہ اگرعوام اتحاد اور جرات وہمت کامظاہرہ کریں تو بڑی سے بڑی فوجی طاقت بھی اپنے ٹینکوں، اسلحہ اورگولہ بارودکے باوجود جمہوریت اورجمہور کے سامنے کھڑی نہیں ہوسکتی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ترکی میں جمہوریت کی فتح دنیابھرکے تمام جمہوریت پسنداور پروگریسو لوگوں اورانسانیت پر یقین رکھنے والوں کی فتح ہے،یہ آمریت کے خلاف نعرہ لگانے والوں اورجدوجہدکرنے والوں کی فتح ہے۔ اس سے پاکستان، ہندوستان کوبھی سبق ملے گااورکشمیرکے مسئلے کاحل بھی نکلے گا اوران لوگوں کوبھی ایک سبق ملے گاجو پاکستان میں فوج کومداخلت کی دعوت دے رہے ہیں اورشاہراہوں پر پوسٹرزلگارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان میں بھی ارباب اختیارسبق سیکھ لیتے توآج پاکستان بھی متحد اورایک ہوتا، آپس میں بٹاہوانہ ہوتا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جمہوریت کیلئے آپ کی بھی بڑی قربانیاں رہی ہیں، جدوجہدرہی ہے، انشاء اللہ آپ بھی وہ دن دیکھیں گی جب جمہوریت کوکچلنے والوں کی فوجی ٹوپیاں اتاری جائیں گی۔انہوں نے اس موقع پر ممتازانقلابی شاعرفیض احمدفیضؔ کی مشہورنظم کے یہ اشعاربھی پڑھے،
ہم دیکھیں گے، لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
جب تاج اچھالے جائیں گے، جب تخت گرائے جائیں گے
جب راج کرے گی خلق خدا، جو میں بھی ہوں اورتم بھی ہو
جناب الطاف حسین نے عاصمہ جہانگیرسے کہاکہ آپ اپنے تمام جمہوریت پسند اور پروگریسو احباب کوبھی میری جانب سے ترکی میں عوام کی فتح پر مبارکباد پیش کریں اورانہیں میرایہ پیغام دیں کہ وہ چاہے ایم کیوایم میں شامل نہ ہوں لیکن وہ میراپیغام اورنعرہ دیکھیں کہ جو یہی ہے کہ پاکستان صرف دو فیصد مراعات یافتہ جاگیرداروں، وڈیروں اور جرنیلوں کانہیں ہے بلکہ وہ مزدوروں، کسانوں اورمتوسط طبقہ کے عوام کابھی ہے لہٰذ ا مراعات یافتہ طبقہ کوعوام کی خواہشات اورامنگوں کااحترام کرناچاہیے ۔ عاصمہ جہانگیرنے بھی جناب الطاف حسین کومبارکبادپیش کی اورکہاکہ ترکی کے عوام نے فوج کے ٹینکوں کے
سامنے ڈٹ کراورجرات وبہادری کامظاہرہ کرکے دنیاکو بتادیاکہ وہ چاہے بائیں بازو کے ہوں یادائیں بازو کے لیکن وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں۔ 


7/19/2024 6:21:21 AM