Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ممتاز سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ حق پرست قوال شہید امجد فرید صابری کی خدمات پرایم کیوایم کا خراج عقیدت


ممتاز سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ حق پرست قوال شہید امجد فرید صابری کی خدمات پرایم کیوایم کا خراج عقیدت
 Posted on: 7/16/2016
ممتاز سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ حق پرست قوال شہید امجد فرید صابری کی خدمات پرایم کیوایم کا خراج عقیدت
دو تلوار پر منعقدہ تقریب میں حق پرست عوام و کارکنان کی کینڈل لائٹ ویجل پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت، شمعیں روشن کرکے عقیدت کا اظہار کیا
کراچی ۔۔۔ 16، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے ممتازسماجی رہنماء عبدالستارایدھی کوان کی نصف صدی پرمحیط انسانیت کے لئے خدمات اوربین الاقوامی شہرت یافتہ حق پرست قوال شہید امجد فرید صابری کوان کی فنی خدمات پرخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس سلسلے میں ہفتہ کے روز ڈیفنس دوتلوار، نارتھ ناظم آباد5اسٹارچورنگی،گلشن اقبال ڈسکوبیکری، کورنگی نمبر5اور اورنگی نمبر5کے مقامات پرکینڈل لائٹ ویجل تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کونسل، حق پرست عوامی نمائندے،ایم کیوایم کے تنظیمی ذمہ داران ، کارکنان اورہمدردحق پرست عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اورانسانیت کے لئے عبدالستار ایدھی کی گراں قدرخدمات اوراوربین الاقوامی شہرت یافتہ حق پرست قوال شہید امجد فرید صابری کوان کی فنی خدمات پر زبردست خراج عقیدت و سلام تحسین پیش کیااوران کے درجات کی بلندی کے لئے ڈھیروں دعائیں کیں۔عبد الستار ایدھی اورامجدفریدصابری کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دوتلوارکے سامنے منعقدہ تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرز سید شاہد پاشا، سینیٹر نسرین جلیل، اراکین رابطہ کمیٹی محفوظ یار خان، محمد کمال ملک، ساتھی اسحاق، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان ،حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی جنہوں نے شمعیں روشن کرکے عبدالستارایدھی اورامجدفریدصابری کوزبردست خراج عقیدت پیش کیااوران کی یادمیں شمعیں روشن کیں۔





تصاویر

7/19/2024 6:17:45 AM