Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے تحت کراچی میں موجود انڈسٹریز کو بدنام کیا جارہا ہے۔ حق پرست نامزد ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا


ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے تحت کراچی میں موجود انڈسٹریز کو بدنام کیا جارہا ہے۔ حق پرست نامزد ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا
 Posted on: 7/16/2016
ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے تحت کراچی میں موجود انڈسٹریز کو بدنام کیا جارہا ہے۔ حق پرست نامزد ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا 
پانی کی لائنوں سے پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ لائنیں کہاں جارہی ہیں لیکن آپریشن کے نام پر اپنی چوری پر پردہ ڈال کر اور سارا الزام انڈسٹریز پر لگا کر کر انڈسٹریز کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ نامزد ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا
اس قسم کے اقدمات کی وجہ سے صنعتکاروں کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی انڈسٹریز کراچی سے کہیں اور منتقل کردے جس سے کراچی کے ہزاروں افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔ نامزد ڈپٹی میئر ارشد وہرا
کراچی ۔۔۔ 16، جولائی 2016ء
حق پرست نامزد ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے تحت کراچی میں موجود انڈسٹریز کو بدنام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیورج بورڈ انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے کراچی کی انڈسٹریز پر پانی چرانے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیورج بورڈ کی جانب سے کئی دفعہ عوام کے آنکھوں میں دھول جھوکنے کیلئے پانی چرانے والوں کے خلاف آپریشن کیا جاتا رہا ہے لیکن آج تک پانی چوری کوئی ایک واقعہ بھی ثابت نہیں کیا جاسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پانی چوری کرنے میں ملوث ہے تو پانی کی لائنوں سے پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ لائنیں کہاں جارہی ہیں لیکن ہمیشہ کی طرح آپریشن کے نام پر اپنی چوری پر پردہ ڈال کر اور سارا الزام انڈسٹریز پر لگا کر انڈسٹریز کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدمات کی وجہ سے صنعتکاروں کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی انڈسٹریز کراچی سے کہیں اور منتقل کردے جس سے کراچی کے ہزاروں افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔ 

7/19/2024 6:25:05 AM