معروف ما ڈل قند یل بلو چ کے قتل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
قند یل بلو چ کا غیر ت کے نام پر قتل پنجا ب حکو مت کیلئے سوالیہ نشان ہے،رابطہ کمیٹی
قند یل بلو چ کے غیرت کے نا م پر قتل کا نو ٹس لیا جا ئے اور حقو ق نسواں بل کو قانون کے مطا بق عمل درآمد کیا جا ئے ،را بطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 16، جولائی 2016ء
ایم کیو ایم کی را بطہ کمیٹی نے معروف ما ڈل قند یل بلو چ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خواتین کے ساتھ ظالم قراردیاہے ۔ایک بیا ن میں را بطہ کمیٹی نے کہا کہ غیر ت کے نام پر قند یل بلوچ کاقتل پوری انسانیت کے منہ پرطمانچہ ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ غیرت کے نام پرقتل کے واقعات کی روک تھام کے لئے حق پرست قیادت نے قومی اسمبلی سے حقوق نسواں کاقانون پاس کروایاہے جس پرعملدارآمدکی ضرورت ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قانون پرعملدرآمدنہ ہونے کے باعث پاکستان بھرخصوصاًپنجا ب میں غیر ت کے نا م پر خو اتین کے قتل کے واقعات میں تشویش نا ک حد تک اضافہ ہوچکاہے۔را بطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ معروف ماڈل قند یل بلو چ کے غیرت کے نا م پر قتل کا نو ٹس لیا جا ئے اورقانون کے مطابق ذمہ داران کوسزادی جائے۔