Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سادہ لباس اورپولیس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم لیبرڈویژن سب یونٹ کے ایم سی یونٹ شعبہ باغات کے انچارج محمدرضوان، لیاقت آبادٹاؤن یوسی42کے کارکنان تنویرحسین اورشیخ محمدعمیرکی بلاجوازگرفتاری پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


سادہ لباس اورپولیس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم لیبرڈویژن سب یونٹ کے ایم سی یونٹ شعبہ باغات کے انچارج محمدرضوان، لیاقت آبادٹاؤن یوسی42کے کارکنان تنویرحسین اورشیخ محمدعمیرکی بلاجوازگرفتاری پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 7/15/2016
سادہ لباس اورپولیس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم لیبرڈویژن سب یونٹ KMCیونٹ شعبہ باغات کے انچارج محمدرضوان، لیاقت آبادٹاؤن یوسی42کے کارکنان تنویرحسین اورشیخ محمدعمیرکی بلاجوازگرفتاری پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
معصوم وبیگناہ کارکنان کی بلاجوازگرفتاری ایم کیوایم کے خلاف جاری غیراعلانیہ ریاستی آپریشن کاتسلسل ہے،رابطہ کمیٹی 
محمدرضوان،تنویرحسین اورشیخ محمدعمیرکی گرفتاری کانوٹس لیاجائے اورانہیں فی الفوررہاکیاجائے،رابطہ کمیٹی کامطالبہ
کراچی:۔۔15؍جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سادہ لباس اورپولیس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم لیبرڈویژن سب یونٹ KMCیونٹ شعبہ باغات کے انچارج محمدرضوان ولدابرارعلی اور ایم کیوایم لیاقت آبادٹاؤن یوسی42کے کارکنان اورخدمت خلق فاؤندیشن کے ڈرائیو تنویرحسین ولدحشمت علی اورشیخ محمدعمیرولدمحمداسحاق کوگرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورکارکنان کی بلاجوازگرفتاری کو ایم کیوایم کے خلاف جاری غیراعلانیہ ریاستی آپریشن کاتسلسل قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کارکنان کی گرفتاری کے واقعات سے واضح ہوچکاہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی آپریشن کاروخ ایم کیوایم کی موڑدیاگیاہے اورایم کیوایم کے کارکنان کوجھوٹے مقدمات میں گرفتارکرکے نہ صرف ان کی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہے اورانہیں کمالواینڈکمپنی میں شامل کیاجارہاہے جبکہ انکارکی صورت میں بہیمانہ تشددکانشانہ بنایاجارہاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لیبرڈویژن KMCسب یونٹ شعبہ باغات کے انچارج محمدرضوان کونیپاچورنگی گرین بیلٹ سے ڈیوٹی کے دوران سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتارکرلیااورانہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاہے جبکہ لیاقت آبادسپرمارکیٹ تھانے کی اسپیشل پولیس پارٹی نے ایم کیوایم لیاقت آبادٹاؤن یوسی42کے کارکنان تنویرحسین اورشیخ محمدعمیرکوان کے گھروں پرچھاپے مارکرگرفتارکرلیاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں قیام امن کے نام پرجاری آپریشن کی آڑمیں اب تک ایم کیوایم کے4ہزار928کارکنان کوگرفتارکیاجاچکاہے جس میں3ہزار702کارکنان وہمدردوں کورہاکردیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لانڈھی ٹاؤن کے کارکن ریاض الحق جنہیں رینجرزنے گرفتارکیاتھاان کی تشددزدہ لاش ایک سال بعدملی ہے جس سے ظاہرہوتاہے کہ انہیں ایک سال تک بدترین انسانیت سوزتشددکانشانہ بنایاجاتارہااوران کی وفاداری تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خدشہ ہے کہ انہیں بھی وفاداری تبدیل کرنے کے لئے بدترین تشددکانشانہ بناکرماورائے عدالت قتل نہ کردیاجائے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لیاقت ٹاؤن کے گرفتارکارکنان تنویرحسین،شیخ محمدعمیر اورمحمدرضوان کی گرفتاری کانوٹس لیاجائے اورانہیں فی الفوررہاکرکے ایم کیوایم کے خلاف جاری غیراعلانیہ ریاستی آپریشن بندکیاجائے۔ 
*****

7/19/2024 6:14:05 AM