Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عزیزآباد اورنیوکراچی میں رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے پرچم،بینرز اور قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویر اتارناقابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی


عزیزآباد اورنیوکراچی میں رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے پرچم،بینرز اور قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویر اتارناقابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/15/2016
عزیزآباد اورنیوکراچی میں رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے پرچم،بینرز اور قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویر اتارناقابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی
اس قسم کے اقدامات سے یہ حقیقت کھل کرسامنے آچکی ہے کہ آپریشن کامقصد قیام امن نہیں بلکہ ایم کیوایم کوسیاسی طورپر ختم کر ناہے ۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔15، جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے عزیزآباداورنیو کراچی میں ایم کیوایم کے پرچم، بینرزاور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر اتارنے کی مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج رینجرز کے اہلکاروں نے نیوکراچی میں ایم کیوایم کے ٹاؤن آفس پردھاوابول کر آفس میں لگی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تمام تصاویر پھاڑدیں ، پارٹی پرچم اتاردیے، رینجرزکے اہلکاروں نے نیوکراچی کے دیگر علاقوں سے بھی ایم کیوایم کے پرچم اوربینرز اتارے اوراپنے ساتھ لے گئے ۔اسی طرح جمعرات کی شب رینجرز نے عزیزآباد کے علاقے میں بھی ایم کیوایم کے پرچم، بینرزاور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر اتاریں تھیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان ومنتخب عوامی نمائندوں کو بلاجواز گرفتار کیاجارہا ہے ،اسیرکارکنان کو دھمکاکر انکی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہے اور انہیں ضمیرفروشوں کے ٹولے میں شمولیت اختیارکرنے پر مجبورکیاجارہا ہے جبکہ دوسری جانب ایم کیوایم کے دفاترکا گھیراؤ کرکے کارکنان وعوام کو ہراساں کیاجارہا ہے ،ایم کیوایم کے دفاتر سے جناب الطاف حسین کی تصاویر اور پارٹی پرچم اتارے جارہے ہیں تاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ ضمیرفروش ٹولہ کاقبضہ کرایاجاسکے ۔ ا س قسم کے اقدامات سے یہ حقیقت کھل کرسامنے آچکی ہے کہ کراچی میں آپریشن کامقصد قیام امن نہیں بلکہ ایم کیوایم کوسیاسی طورپر ختم کر ناہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس قسم کے اقدامات سے عوام کے دلوں سے قائدتحریک الطاف حسین کی محبت ختم نہیں کی جاسکتی ۔
*****

7/19/2024 6:14:33 AM