Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم میرپورخاص زون ، خیر پورزون اور جامشور زون کے تحت پریس کلبوں کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا


ایم کیو ایم میرپورخاص زون ، خیر پورزون اور جامشور زون کے تحت پریس کلبوں کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
 Posted on: 7/15/2016
ایم کیو ایم میرپورخاص زون ، خیر پورزون اور جامشور زون کے تحت پریس کلبوں کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کیا جائے۔ڈاکٹر ظفر کمالی حق پرست ایم پی اے
ملک میں آئین و قانون کی عملداری نظر نہیں آتی ۔ زونل انچارجز
میرپورخاص15 جولائی2016 
ایم کیو ایم میرپورخاص زون ، خیر پورزون اور جامشور زون کے تحت پریس کلبوں کے سامنے شہید ریاض الحق کے ماورائے عدالت قتل اور ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور لاپتہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین اصغر کامریڈ، محمد قطب الدین،ظفر راجپوت ،رشید بھیا ،زونل انچارجزمجیب الحق ،فتح علی رند، ایوب خان ، جوائنٹ زونل انچارج شہباز احمد خان و اراکین زونل کمیٹی ،تمام یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان، اے پی ایم ایس او، حق پرست ایم پی اے ڈاکٹر ظفر کمالی ،لیبر ڈویژن، لیگل ایڈ کمیٹی اور شعبہ خواتین سمیت دیگر تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ قائد تحریک اور ایم کیو ایم کے حق میں اوربے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف نعرے بلند کررہے تھے۔اس موقع پر رکن سندھ تنظیمی کمیٹی اصغر کامریڈ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کیا جائے۔ملک میں آئین و قانون کی عملداری نظر نہیں آتی ۔جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گرد کھلے عام کاروائیاں کررہے ہیں جبکہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا رخ موڑ کر سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی لاحاصل کوشش کی جارہی ہے۔ریاستی جبر کے ذریعے کروڑوں حق پرست عوام کی واحد نمائندہ جماعت ایم کیو ایم کو کچلا نہیں جاسکتا۔زونل انچارج مجیب الحق اور حق پرست ایم پی اے ڈاکٹر ظفر کمالی نے کہا کہ مہاجروں کو حب الوطنی کی سزا لاشوں کی صورت میں دی جارہی ہے اور ریاست کو للکارنے والوں سے ڈیل کرکے کلین چٹ دے دی گئی ہے۔ملک میں رائج انصاف کے دہرے معیار اور تعصب پر مبنی پالیسیوں سے بانیان پاکستان کی اولادیں عدم تحفظ کا شکار ہیں اور ان میں شدید احساس محرومی پیدا ہوچکا ہے ۔ بانیان پاکستان کی اولادوں کے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔ابھی ایک زخم مندمل نہیں ہوپاتا کہ کسی اور سانحہ کی خبر ملتی ہے۔محب وطن طبقہ آبادی کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہید ریاض الحق سمیت ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث تمام قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،شرکاء سے انچارج شعبہ خواتین میرپورخاص فوزیہ ناصر نے بھی خطاب کیا۔ ایم کیوایم عمر کوٹ زون کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا احتجاجی ریلی زونل آفس سے شروع ہو کر شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی اور اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ اس موقع پر جوئنٹ انجارج ایس ٹی سی یوسف منیر شیخ، رکن ایس ٹی سی محمد لعی شاہ ، زونل کمیٹی عمر کوٹ ، سٹی عمر کوٹ کے یونس کے ذمہ داران و کارکنان نے شر کت کی۔ ایم کیو ایم میرپورخاص زون ، خیر پورزون اور جامشور زون کے تحت پریس کلبوں کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کیا جائے۔ڈاکٹر ظفر کمالی حق پرست ایم پی اے
ملک میں آئین و قانون کی عملداری نظر نہیں آتی ۔ زونل انچارجز
میرپورخاص15 جولائی2016 
ایم کیو ایم میرپورخاص زون ، خیر پورزون اور جامشور زون کے تحت پریس کلبوں کے سامنے شہید ریاض الحق کے ماورائے عدالت قتل اور ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور لاپتہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین اصغر کامریڈ، محمد قطب الدین،ظفر راجپوت ،رشید بھیا ،زونل انچارجزمجیب الحق ،فتح علی رند، ایوب خان ، جوائنٹ زونل انچارج شہباز احمد خان و اراکین زونل کمیٹی ،تمام یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان، اے پی ایم ایس او، حق پرست ایم پی اے ڈاکٹر ظفر کمالی ،لیبر ڈویژن، لیگل ایڈ کمیٹی اور شعبہ خواتین سمیت دیگر تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ قائد تحریک اور ایم کیو ایم کے حق میں اوربے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف نعرے بلند کررہے تھے۔اس موقع پر رکن سندھ تنظیمی کمیٹی اصغر کامریڈ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کیا جائے۔ملک میں آئین و قانون کی عملداری نظر نہیں آتی ۔جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گرد کھلے عام کاروائیاں کررہے ہیں جبکہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا رخ موڑ کر سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی لاحاصل کوشش کی جارہی ہے۔ریاستی جبر کے ذریعے کروڑوں حق پرست عوام کی واحد نمائندہ جماعت ایم کیو ایم کو کچلا نہیں جاسکتا۔زونل انچارج مجیب الحق اور حق پرست ایم پی اے ڈاکٹر ظفر کمالی نے کہا کہ مہاجروں کو حب الوطنی کی سزا لاشوں کی صورت میں دی جارہی ہے اور ریاست کو للکارنے والوں سے ڈیل کرکے کلین چٹ دے دی گئی ہے۔ملک میں رائج انصاف کے دہرے معیار اور تعصب پر مبنی پالیسیوں سے بانیان پاکستان کی اولادیں عدم تحفظ کا شکار ہیں اور ان میں شدید احساس محرومی پیدا ہوچکا ہے ۔ بانیان پاکستان کی اولادوں کے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔ابھی ایک زخم مندمل نہیں ہوپاتا کہ کسی اور سانحہ کی خبر ملتی ہے۔محب وطن طبقہ آبادی کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہید ریاض الحق سمیت ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث تمام قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،شرکاء سے انچارج شعبہ خواتین میرپورخاص فوزیہ ناصر نے بھی خطاب کیا۔ ایم کیوایم عمر کوٹ زون کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا احتجاجی ریلی زونل آفس سے شروع ہو کر شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی اور اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ اس موقع پر جوئنٹ انجارج ایس ٹی سی یوسف منیر شیخ، رکن ایس ٹی سی محمد لعی شاہ ، زونل کمیٹی عمر کوٹ ، سٹی عمر کوٹ کے یونس کے ذمہ داران و کارکنان نے شر کت کی۔ 

7/19/2024 6:32:37 AM